انٹرٹینمنٹ

Amitabh Bachchan Wedding: امیتابھ بچن کے ساتھ جیا بچن کی شادی نہیں کرانا چاہتے تھے پنڈت، سسر نے برسوں بعد بتائی یہ بات

Amitabh Bachchan Wedding: امیتابھ بچن اور جیا بچن بالی ووڈ کی جوڑی ہمیشہ سے سرخیوں میں رہی ہے۔ دونوں کی شادی 1973 میں ہوئی تھی۔ شادی کو 51 سال ہوگئے ہیں اور آج بھی دوست کی طرح ساتھ رہتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی ہوئی تھی تو پنڈتوں نے اس کی مخالفت کی تھی؟ آئیے اس کہانی کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، دونوں نے شادی کا فیصلہ بہت جلد بازی میں لیا تھا۔ جیا بچن کے والد نے امیتابھ بچن سے ان کی شادی کے بارے میں ایلسٹرٹیڈ ویکلی آف میں ایک کالم لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کیسے پنڈت شادی کے وقت مخالفت کرنے لگے تھے۔

پنڈت نے کیوں کی تھی مخالفت؟

جیا بچن کے والد نے کالم میں لکھا تھا کہ ہم بنگالی ہیں، اس لئے جیا کی ماں چاہتی تھیں کہ شادی میں پنڈت بنگالی ہی ہو، لیکن پنڈت مل ہی نہیں پایا۔ لیکن جب بہت مشکل سے ہمیں ایک بنگالی پنڈت ملا تو وہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی میں ہنگامہ کرنے لگا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ کوئی بنگالی لڑکی کسی دوسرے طبقے میں شادی کرے، لیکن کسی طرح سے معاملہ حل ہوا اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی بہت ہی پرائیویٹ رکھی گئی تھی۔ اس میں ان کی فیملی والے اور قریبی دوست ہی شامل ہوپائے تھے۔ شادی کے آئندہ دن جوڑا لندن چلا گیا تھا۔ ان کے گھر لوٹنے کے بعد فیملی نے ریسپشن پارٹی رکھی تھی۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی ممبئی میں ہی ہوئی تھی۔

شادی کے بعد بھی امیتابھ بچن  کا تھا ریکھا سے افیئر؟

امیتابھ بچن اور جیا بچن کے رشتے میں شادی کے بعد کئی ساری رکاوٹیں آئیں، لیکن باوجود اس کے جیا نے ان کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔ واضح رہے کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود امیتابھ بچن کا ریکھا سے افیئر چل رہا تھا۔ اداکار نے کبھی اس رشتے کو قبول نہیں کیا۔ ایک بار جیا بچن نے ریکھا کواپنے گھربلایا اوران سے امیتابھ بچن کوکبھی نہ چھوڑنے کی بات کہی۔ اس کے بعد ریکھا اورامیتابھ بچن ہمیشہ کے لئے الگ ہوگئے۔

جیا کے والد کو شادی پرتھا اعتراض؟

جیا بچن کے والد نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ وہ اس شادی سے ناراض نہیں تھے، کیونکہ ان کے پاس ایسا کرنے کے لئے کوئی وجہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے لکھا، ”میں ایک وجہ جاننا چاہوں گا کہ کیوں میری اہلیہ یا میں دونوں کی شادی کی مخالفت کرتے۔ امیتابھ ایک پیارا لڑکا تھا اور ہے۔ انہوں نے فلموں کی دنیا میں آنے کے لئے کافی سخت جدوجہد کی۔“ تمام تعریفیں کرنے کے بعد انہوں نے لکھا، ”یہ ان کی زندگی ہے۔ ہم کون ہوتے ہیں کام میں رکاوٹ ڈالنے والے؟ اگروہ خوش ہیں، تو ہمیں بھی خوش رہنا چاہئے۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

37 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

38 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago