بھارت ایکسپریس–
ویسے تو روی چندرن اشون کو ان کی گیند بازی کے لئے جانا جاتا ہے، لیکن جب ان کے ہاتھ میں بلّہ ہو اورٹیم کو ضرورت ہوتووہ رن بنانے سے بھی نہیں چوکتے۔ آراشون نے چنئی ٹسٹ میں یہی کردکھایا۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے بازنے نمبر-8 پراترکرشاندارسنچری لگائی۔ اشون نے اپنے گھریلومیدان پردوسری بارٹسٹ سنچری لگائی ہے۔ گزشتہ ٹسٹ سنچری انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 15 فروری 2021 کو لگائی تھی اور اب اس کھلاڑی نے 1312 دن بعد ایک بار پھر چنئی میں سنچری لگا دی ہے۔ اشون کی یہ چھٹی سنچری ہے اور غضب کی بات یہ ہے کہ اس کھلاڑی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہی سنچری لگائی ہے۔
اشون نے چنئی میں لگائی سنچری
آراشون نے جب کریزپرقدم رکھا تو6 بلے بازآؤٹ ہوچکے تھے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، شبھمن گل کے بعد رشبھ پنت، جیسوال اورکے ایل راہل کا وکٹ بھی گرچکا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ کیا ٹیم انڈیا 200 کا اعدادوشمارپارنہیں کرپائے گی، لیکن 8ویں نمبرپراترنے والے اشون نے کریز پرآتے ہی اپنے ارادے صاف کردیئے۔ اس کھلاڑی نے آتے ہی دوشاندارچوکے لگائے اورانہیں دیکھ کرواضح ہوگیا کہ آج یہ کھلاڑی کچھ بڑا کرے گا۔ اشون نے اسے ثابت کیا اورمحض 58 گیندوں میں نصف سنچری لگا دی۔ اشون یہیں نہیں رکے، اس کھلاڑی نے جڈیجہ کے ساتھ اپنی شراکت کو150 کے پارتوپہنچایا ہی۔ ساتھ میں وہ اگلے 50 گیندوں میں سنچری تک بھی پہنچ گئے۔
اشون نے سنچری کا ’چھکا‘ لگایا
آراشون نے چھٹی بار ٹسٹ کرکٹ میں سنچری لگائی ہے۔ پہلی سنچری ان کے بلے سے 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نکلی تھی۔ اس کے بعد آراشون نے 2013 میں پھر ویسٹ انڈیزکے خلاف سنچری لگائی۔ 2016 میں اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پھر سنچری لگائی اور اس بار یہ ان کی غیرملکی سرزمین پر پہلی سنچری تھی۔ اسی ٹسٹ سیریز میں انہوں نے پھر ایک اورسنچری لگائی۔ 2021 میں آراشون نے انگلینڈ کے خلاف سنچری لگائی اور اب انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری لگائی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…