bigg boss 17 winner: ‘بگ باس سیزن 17’ کا گرینڈ فائنل 28 جنوری کو ہوا اور منور فاروقی سیزن کے فاتح بن کر ابھرے۔ منور نے نہ صرف ٹرافی جیتی بلکہ 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک نئی ہنڈائی کریٹا کار بھی جیتی۔ جب کہ سامعین کا خیال تھا کہ انکیتا لوکھنڈے فاتح نہیں تو ٹاپ ٹو میں ضرور پہنچیں گی۔ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا اور وہ چوتھے نمبر پر ہی باہر ہو گئیں۔ شو چھوڑنے کے بعد انکیتا لوکھنڈے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کےچہرہ پر اداسی اور مایوسی صاف نظر آرہی ہے ۔
انکتیا لوکھنڈےکےچہرہ پراداسی اور مایوسی صاف نظر آرہی ہے
ایک ویڈیو میں، انکیتا لوکھنڈےاپنے پریوار کے ساتھ بگ باس 17 کے سیٹ سے باہر آتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ان کے چہرے پر مایوسی صاف نظر آرہی ہے۔ اس کا اداس چہرہ دیکھ کر لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ وہ ہارنے کے بعد بہت روئی تھی۔
انکیتا لوکھنڈے کے بارے میں لوگوں نے کیا کہا؟
انکیتا لوکھنڈے کی بگ باس کے سیٹ سے باہر آنے کی ویڈیو کئی انسٹاگرام پیجز پر شیئر کی گئی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ انکیتا لوکھنڈےتھک چکی تھی کیونکہ انہیں منور اور منارا سے ہارنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ انکیتا لوکھنڈےنے سوچا تھا کہ وہ ٹائٹل جیتے گی ۔لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو انہیں مایوسی ہوئی۔ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ انکیتا اپنی شکست برداشت نہیں کر پا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:جاب کے لئے زمین معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر پہنچے لالو یادو
سلمان اگلے سیزن میں مدمقابل بننا چاہتے ہیں
بگ باس 17 کے میزبان سلمان خان نے انکیتا لوکھنڈے کی ساس جم کر روسٹ کیا۔ سلمان خان نے انکیتا کی ساس سے سوال پوچھ کر روسٹنگ شروع کی اور انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ جب انکیتا لوکھنڈے کی ساس نے کوئی جواب نہیں دیا تو سلمان خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی بہو نے آپ کو کھانا بھیجا ہے۔ سلمان خان نے انکیتا لوکھنڈے کی ساس سے کہا کہ شو کے ذریعے آپ انکیتا سے زیادہ مشہور ہو گئی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اگلے سیزن میں بطور مدمقابل آئیں۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…