بھارت ایکسپریس۔
Opposition Reaction on Nitish Kumar NDA Rejoin: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارجو کبھی انڈیا الائنس کے رہنما تھے اب این ڈی اے میں گھرواپسی کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جہاں کے تھے، وہاں واپس آگئے ہیں، اب کہیں نہیں جائیں گے۔ نتیش کمارکی این ڈی اے میں واپسی سے انڈیا الائنس کے دیگر لیڈران بھی حیران ہیں۔ اس پورے حادثہ پراب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوارکا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کی تنقید کی ہے۔
بی جے پی سے کیوں ملایا ہاتھ؟
شرد پوارکا کہنا ہے کہ نتیش کماربی جے پی کے خلاف اپوزیشن الائنس پرکام کررہے تھے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اچانک انہیں ایسا کیا ہوا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عوام انہیں ضرورسبق سکھائے گی۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے شرد پوارنے کہا کہ اتنے کم وقت میں پٹنہ میں جوکچھ ہوا، اسے دیکھ کرمجھے حیرانی ہوتی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ نتیش کمارنے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے مقابلے کے لئے اپوزیشن الائنس پرزوردیتے ہوئے سبھی کو ساتھ آنے کی اپیل کی تھی۔ ایسے میں گزشتہ 15-10 دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے انڈیا الائنس چھوڑدیا اوربی جے پی سے ہاتھ ملا لیا۔
عوام سکھائے گی سبق: جے رام رمیش
وہیں کانگریس لیڈراوررکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ نتیش کمارنے ایک میٹنگ بلائی تھی۔ پٹنہ میں 18 پارٹیاں موجود تھیں۔ اس کی میٹنگ ممبئی، پٹنہ اوربنگلورومیں ہوئی۔ سبھی میٹنگوں میں نتیش کمارموجود تھے پھراچانک ایسا کیا ہوا کہ وہ چھوڑکر چلے گئے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے آخری وقت میں ہمارا ساتھ چھوڑدیا۔ یہ پوری طرح دھوکہ ہے، بہارکے لوگ جلد ہی سبق سکھائیں گے۔
دھوکہ دہی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے: اکھلیش یادو
نتیش کمارکے این ڈی اے میں شامل ہونے پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا کہ بی جے پی اتنی کمزورکبھی نہیں تھی، جتنی آج ہوگئی۔ آج دھوکہ دہی کا ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس نے کہا کہ نتیش کمارسیاسی قلابازیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ عوام ان کی موقع پرستی کا منہ توڑ جواب دے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…