مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک خاتون آئی ٹی پروفیشنل کو اس کے بوائے فرینڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولس افسر نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک لاج میں پیش آیا ۔ پولیس کو اتوار کی صبح اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کا مقصد کیا تھا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ملزم کی شناخت رشبھ نگم کے طور پر ہوئی ہے اور اسے ممبئی میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم اور متاثرہ اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔
اے سی پی نے اس معاملے میں یہ بات کہی
اے سی پی وشال ہیرے نے بتایا کہ اتوار کی صبح ہنجے واڑی کے اے پی آئی پنچال کو اطلاع ملی کہ ہنجے واڑی کے لکشمی چوک میں فائرنگ کی گی ہے۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو انہیں ہوٹل ٹاؤن ہاؤس کے کمرہ نمبر 306 میں فائرنگ ہونے کی بات سامنے آئی۔ جب پولیس کمرے میں گئی تو انہیں آئی ٹی انجینئر وندنا دویدی کی لاش ملی۔ سی سی ٹی وی اور رجسٹریشن میں پتہ چلا کہ رشبھ نگم 25 جنوری سے متوفی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار کے این ڈی اے میں شامل ہونے پر شرد پوار کا بڑا بیان، کہی یہ بڑی بات
پولیس کے مطابق آئی ٹی انجینئر کا نام وندنا دویدی ہے۔ وندنا اور ملزم رشبھ پچھلے دس سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ یہ جان پہچان رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وندنا ایک آئی ٹی انجینئر ہے اور وہ پونے میں ایک کمپنی میں کام کرتی تھی۔جب کہ رشبھ لکھنؤ میں رہتا ہے۔ رشبھ 25 جنوری کو اپنی گرل فرینڈ سے ملنے پونے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیمنت سورین کی جنوبی دہلی کے شانتی نکیتن رہائش پر پہنچی ای ڈی کی ٹیم، زمین گھوٹالے میں گرفتاری کا خوف ستانے لگا
قتل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی
پولیس افسر نے کہا، ‘قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفصیلی تحقیقات جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…