-بھارت ایکسپریس
Nawazuddin Siddiqui: بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار نوازالدین صدیقی اپنی فلموں کو لے اکثرسرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ لیکن اب وہ اپنی ایکٹنگ کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو لےکر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں ۔وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی سابقہ بیوی عالیہ نے ان پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ بالی وُڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی اور اپنے بھائی کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
ساتھ ہی اس معاملے میں آج بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نواز الدین، ان کی سابق اہلیہ اور بھائی کو 3 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے نواز شریف کی سابق اہلیہ عالیہ صدیقی اور بھائی شمس الدین صدیقی کو اپنا کیس پیش کرنے کے لیے حاضر ہونے کو کہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نواز الدین کی سابق اہلیہ عالیہ نے اپنے سابق شوہرپرکئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ نواز الدین نے اس حوالے سے عالیہ صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی عرف زینب صدیقی کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا کیس دائر کیا ہے۔
سیٹیل منٹ کی ہورہی کوشش
عالیہ کے وکیل ایڈووکیٹ رضوان صدیقی نے کہا، ‘نواز الدین صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعے مجھے سیٹیل منٹ کی شرائط کا مسودہ بھیجا ہے۔ میں اب اپنے کلائنٹ کے ساتھ اس پر بات کرنے کے عمل میں ہوں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہوں کہ فریقین کے درمیان تمام تنازعات ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حل ہو جائیں اور دونوں فریقین بطور والدین اپنے نابالغ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کام کریں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ان کے بھائی شمس الدین 2008 میں اُن کے مینیجر تھے۔اداکار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شمس الدین نے اُن سے دھوکہ کیا اور اُن کے پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔نواز الدین صدیقی نے مزید الزام عائد کیا کہ جب انہیں اپنے بھائی کے فراڈ کا علم ہوا تو اس پر شمس الدین نے اُن کی سابقہ اہلیہ کو بھڑکانا شروع کر دیا ۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…