-بھارت ایکسپریس
Pakistan Free Flour Distribution: اقتصادی بحران سے بدحال پاکستان میں مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں آٹا تقسیم مراکز پر مچی بھگدڑ میں جان گنوانے والے لوگوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں کئی اور لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر مل رہی ہے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مفت آٹے کی تقسیم کو لے کر حکومت کے خلاف لوگوں نے جم کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھگدڑ کا پہلا معاملہ ساہیوال میں اس وقت پیش آیا، جب بڑی تعداد میں لوگ مفت کا آٹا لینے پہنچے، جس میں خواتین بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی تھیں۔
دی نیوز نے بتایا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا۔ بھیڑ بے قابو ہوگئی، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران ہر کوئی آٹے کا بیگ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ نتیجتاً اس بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 46 دیگرزخمی ہوگئے۔ اس درمیان ساہیوال ڈپٹی کمشنر اور ضلع پولیس افسران موقع پر پہنچے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آٹا مانگنے والوں پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کرنے کی بھی خبریں مل رہی ہیں۔ رحیم یار خان میں مفت آٹا لینے کے چکر میں 73 سال کے ایک بزرگ کی کچل کر موت ہوگئی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ دی نیوزکی رپورٹ کے مطابق، جھنگ میں سرکاری گریجویٹ بوائز کالج میں آٹا تقسیم کرنے کے مقام پر ایک بزرگ پر مبینہ مظالم کے خلاف خواتین نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ آٹے کی تھیلیاں تقسیم کئے جانے کے دوران ملازمین کے ذریعہ جانبدارانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔
دی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، پشاور میں مختلف مقامات پرمفت سرکاری گیہوں کے آٹے کی سپلائی کے لئے مظاہرہ اور مارپیٹ دیکھی گئی کیونکہ شہر کی پولیس حالات کو قابو میں کرنے میں ناکام رہی۔ مفت آٹا نہیں ملنے پر مظاہرین نے کوہاٹ روڈ کو جام کردیا، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…