اندور میں رام نومی پر حادثہ ہوگیا ہے۔ اسنیہہ نگرکے پاس پٹیل نگر میں بلیشور مہادیو جھولے لال مندر پر باؤڑی کی چھت دھنسنے سے 25 سے زیادہ افراد میں گرے۔ باؤڑی میں گرے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد بھی کافی دیر تک موقع پر فائربریگیڈ، ایمبولینس اور 108 گاڑیاں نہیں پہنچی۔ کچھ لوگوں کو کسی طرح سے باہر نکالا گیا۔ گرنے والوں کے اہل خانہ کا برا حال ہے۔
اندور کے رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی نے بتایا کہ تعداد کے بارے میں بتانا مشکل ہے۔ 5 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ ہماری ترجیحات کوئیںمیں گرے لوگوں کو جلد ہی باہر نکالنے کا ہے۔ ریکسیوٹیم، پولیس اور مقامی لوگوں کو باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ جن لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے، انہیں اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رسیاں ڈال کر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے لوگ کوئیں میں اترکر لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر(سی ایم او) اندورنے بتایا کہ تقریباً 8 لوگوں کو جھولی لال مندر سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس، ضلع انتظامیہ اورایس ڈی آر ایف سمیت انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔ کئی ایمبولینسیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر پوری علاقے میں پولیس کی اجازت کے بغیر نکالی گئی شوبھا یاترا، حالات کشیدہ، بڑی تعداد میں فورس تعینات
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اندورکے کلکٹراورکمشنرسے فون پربات چیت کے بعد ریسکیو آپریشن کو تیزکرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ کا دفتراندورضلع انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اندور پولس کے اعلیٰ افسران، ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پرموجود ہیں۔ عقیدتمندوں کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اب تک کچھ لوگوں کوریسکیو کیا جاچکا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…