انٹرٹینمنٹ

سلمان خان پر بڑا انکشاف، اے کے-47 سے فائرنگ کا تھا حکم، لارنس بشنوئی گینگ کے 4 شوٹرگرفتار

سپراسٹارسلمان خان کی رہائش گاہ پرفائرنگ معاملے میں نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر ہوئی فارئنگ کے معاملے میں پولیس کی جانچ مسلسل جاری ہے۔ اس معاملے میں اب نوی ممبئی پولیس نے 4 شوٹرس کو گرفتارکرلیا ہے۔ سپراسٹار پر ہوئے حملے میں بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ نوی ممبئی پولیس کو سلمان خان کے اس معاملے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ممبئی کے پنویل شہر سے ان 4 شوٹرس کو گرفتار کیا ہے۔

ان چاروں شوٹروں کے نام دھننجے سنگھ عرف اجے کشیپ، گورو بھاٹیا، وسپی خان عرف وسیم چکنا اورذیشان خان عرف جاوید خان ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ چاروں شوٹرس لارنس بشنوئی گینگ کے ہی رکن ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ گلیکسی اپارٹمنٹ پر حملہ کرنے سے پہلے ان چاروں نے سلمان خان کے پنویل والے فارم ہاؤس اور اس کے آس پاس کے مقامات کی ریکی کی تھی۔ انہوں نے پہلے پنویل فارم ہاؤس میں حملے کی سازش کی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان چاروں شوٹرس کو اے کے-47 سمیت کئی دیگرہتھیار سے فائرنگ کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ پولیس کو ملزمین کے موبائل سے کئی ویڈیوز بھی ملے ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان خان پرپنویل میں حملہ کرنے کی سازش کے لئے پاکستانی ہتھیارسپلائرسے ہتھیارمنگوانے کی پلاننگ کی گئی تھی۔ لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سنپت نہرا، گولڈی برارسمیت 17 سے زیادہ افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

نوی ممبئی پولیس اس معاملے میں آگے کی جانچ کر رہی ہے۔ 14 اپریل کوسلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پرتقریباً صبح 5 بجے دوبائیک سوار ملزمین نے فائرنگ کی تھی۔ اس خبرکے سامنے آنے کے بعد ہرکوئی حیران رہ گیا تھا۔ سلمان خان کی سیفٹی کے لئے حکومت نے ان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس بھی سختی کے ساتھ اس معاملے میں مصروف ہے۔ اب تک فائرنگ کے معاملے میں کئی لوگ گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago