لوک سبھا انتخابات 2024 کے جوش و خروش کے درمیان کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کھڑگے نے کہا کہ اگر ہندوستان اس عام انتخابات میں مخلوط حکومت بنتی ہے تو راہل گاندھی ملک کے وزیراعظم کے لیے ان کی پہلی پسند ہیں۔ اب کانگریس صدر کے اس بیان پر شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈراورایم پی سنجے راوت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ پورے ملک نے راہل گاندھی کو قبول کر لیا ہے۔
سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں کہی یہ بڑی بات
سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں ملکارجن کھڑگے کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ “انڈیا اتحاد جیت رہا ہے۔ وزیراعظم ہمارے اتحاد کا ہوگا۔ جیسے کھڑگے نے کہا ہے کہ ان کی پسند راہل گاندھی ہے۔ میں کہوں گا کہ پورے ملک کی پسند راہل ہے۔ “ہم سب راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔ جس طرح انہوں نے پورے ملک میں سخت محنت کی ہے،جس طرح سے انہوں نے بی جے پی کی دھجیاں اڑٓائی ہیں، پورے ملک نے راہل کو قبول کیا ہے۔”
ملکارجن کھڑگے نے کیا کہا؟
آپ کو بتا دیں کہ کھڑگے نے کہا کہ “راہل گاندھی نے انتخابات سے پہلے دو ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پرانتخابی مہم بھی چلائی تھی۔ وہ اکثر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے تھے اور وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے تھے۔ براہ راست ایسی صورتحال میں، وہ اعلیٰ عہدے کے لیے ایک مقبول انتخاب ہیں۔”
کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھڑگے نے کہا
کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھڑگے نے کہا، “وزیراعظم کے عہدے کے لیے راہل گاندھی میری پسند ہیں، وہ نوجوانوں اورپورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔” قابل ذکربات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے اصرار کیا کہ “انڈیا بلاک نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مل کر لڑرہے ہیں۔ جیتنے کے بعد اتحاد مشترکہ طور پر فیصلہ کرے گا کہ کون وزیراعظم ہوگا۔”
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…