فلم OMG 2 کی کامیابی کے بعد، اکشے کمار اپنی نئی تھرلر فلم مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ فلم کا ٹیزر بھی سامنے آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شائقین 6 اکتوبر سے سینما گھروں میں فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس سے قبل ہفتہ کو اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا ایک نیا موشن پوسٹر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر میں اس ٹیم کو دکھایا گیا ہے جس نے رانی گنج میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو بچانے کا کام کیاتھا۔ اس میں کمود مشرا، اکشے ورما، دیویندو بھٹاچاریہ مکیش بھٹ، پون ملہوترا، اشتیاق خان، دنیش لامبا اور وریندر سکسینہ شامل ہیں۔فلم رانی گنج کا ٹیزر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔
’مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو‘ کا ٹیزر 24 گھنٹوں کے اندر 40 ملین ویوز کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔ یہی نہیں، ہیش ٹیگ مشن رانی گنج مسلسل یوٹیوب اور ٹوئٹر پر ٹاپ 10 ٹرینڈز میں ہے۔ بالی ووڈ کے کرشمائی اداکار اکشے کمار نے تیسری بار پوجا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکشے کمار کافی عرصے سے بالی ووڈ میں ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہے ہیں۔ پوجا انٹرٹینمنٹ بہترین فلموں جیسے بیل باٹم، کٹپتلی، جوانی جانے من وغیرہ کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان دونوں نے ایک بار پھر ‘مشن رانی گنج کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین کو مسحور کیا ہے۔
مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو کی کہانی
اکشے کمار کی فلم ’مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو‘ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ اکشے کمار فلم میں حقیقی زندگی کے ہیرو آنجہانی جسونت سنگھ گل کے کردار میں نظر آئیں گے۔ آنجہانی جسونت سنگھ نے نومبر 1989 میں رانی گنج میں کوئلے کے کان میں سیلاب میں پھنسے کان کنوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس قابل ذکر مشن کو تمام مشکلات کے باوجود کامیاب بنانے کی وجہ سے دنیا کے کامیاب ترین ریسکیو آپریشنز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ٹیزر دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ فلم پر اسرار، بہادری اور ایکشن سے بھرپور ہے۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کی فلمیں اکثر ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ حقیقی زندگی کی کہانیاں افسانے کی طرح ہی ناقابل یقین ہو سکتی ہیں اور فلم کا ٹیزر ایسا ہی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…