علاقائی

Press Club of India Election Results: پریس کلب آف انڈیا میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان،صحافی گوتم لہری صدرمنتحب

 قومی دارلحکومت دہلی میں واقع  صحا فتی سرگرمیوں کے تعلق سے مشہوراورباوقار ادارہ ’’پریس کلب آف انڈیا ’’میں گزشتہ کل یعنی 23 ستمبر 2023 کو سالانہ انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے گئے،ووٹنگ  کا عمل صبح دس بجے تا شام چھ بجے رہا۔ مذکورہ الیکشن کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ہے۔

23 ۔ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے نتائج منظرعام پر آچکے ہیں، نتائج کے مطابق  پریس کلب آف انڈیا کے صدر کے عہدے کے لئے صحافی گوتم لہری نے جیت درج کی ہے ،جبکہ نائب صدر کے عہدے پر منورنجن بھارتی  نے بازی ماری ہے ،اس کے علاوہ سکریٹری جنرل کے عہدہ کے لئے نیرج ٹھاکر نے جیت درج کی ہے،تو ہیں جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ کے لئے مہتاب عالم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ خزانچی کے عہدہ کے امیدوار موہت دوبے نے جیت حاصل کی ہے ۔

مذکورہ بالا عہدوں پر امیدواروں کے جیت کے علاوہ مینیجنگ کمیٹی کے لئے 16 ارکان نے  بھی جیت درج کی ہے۔ ان منتخب شدہ ارکان میں آشیش سنگھ، اشرف علی،آشیش گپتا،جیتن گاندھی، منویندروشسٹ ،مینک سنگھ ،میگھن دلائی، عبد الباری مسعود،این آر موہنتی،پرگیہ سنگھ، رویندر کمار،شہنکارکمار آنند،سنیل نیگی،سرابیکا کانگے،تریپرولوسرینیواس راؤ، وینیتا ٹھاکر کا انتخاب عمل میں آیا ہے

واضح رہے کہ پریس کلب کے ارکان ہر سال 21 رکنی کمیٹی کے انتخاب کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں،اس انتخابی عمل کے ذریعہ 16 مینیجنگ کمیٹی کے ارکان اور دیگر پانچ عہدیدارن کو منتخب کیا جاتا ہے۔ واضح رہے پریس کلب آنڈیا کے مختلف عہدوں پر جیت درج کرنے والے عہدیداران اور ارکان نے دوران انتخابات اپنی سال بھر کی کامیابی،میڈیا کی آزادی،صحافی کے حقوق کے تحفظ سمیت دیگر پہلوں کو موضوع  انتخاب بنایا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

22 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago