انٹرٹینمنٹ

Guntur Kaaram Trailer: فلم ‘گنٹور کارم’ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز، الگ انداز میں نظر آرہے ہیں مہیش بابو

گنٹور کارم ٹریلر: مہیش بابو اسٹارر انتہائی منتظر فلم “گنٹور کارم” کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں سپر اسٹار مہیش بابو کے زبردست ایکشن، ڈیشنگ اوتار اور ڈیشنگ انرجی نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ مہیش بابو کی اس فلم کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ دراصل مہیش بابو آخری بار سال 2022 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘سرکارو واری پٹا’ میں نظر آئے تھے۔ سال 2023 میں اداکار کی کوئی فلم اسکرین پر ریلیز نہیں ہوئی، ایسے میں مداحوں کو ‘گنٹور کارم’ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 فلم میں رمن ریڈی کے کردار میں ہیں مہیش بابو

‘گنٹور کارم’ کا ٹریلر سامنے آتے ہی مشہور ہوگیا۔ مہیش بابو فلم میں رمن ریڈی کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ رامیا کرشنن ایک ماں کا کردار ادا کریں گی جس نے اپنے بڑے بیٹے رمن کو چھوڑ دیا ہے۔ فلم میں مہیش بابو اور سریلیلا کی خاص اور رومانوی کیمسٹری نظر آئے گی۔

فلم کاسٹ

ترویکرم سری نواس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘گنٹور کارم’ میں مہیش بابو مرکزی کردار میں نظر آئے ہیں، جب کہ میناکشی چودھری بھی سرییلا کے ساتھ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ فلم کی شروعات میں سری لیلا کے کردار کے لیے پوجا ہیگڑے کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تاہم، کسی وجہ سے پوجا اس پروجیکٹ سے باہر ہوگئیں۔ اسکرپٹ میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں اور مناظر کو دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اینیمل کی سکسیس پارٹی میں پہنچیں نیتو کپور اور عالیہ بھٹ، دونوں کی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنےکی ویڈیو وائرل

اسکرین پر ان فلموں سے ٹکرائے گی ‘گنٹور کارم’

‘گنٹور کارم’ 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اور ریلیز کے اگلے ہی دن یعنی 13 جنوری کو وینکٹیش کی ‘سیندھو’ اور 14 جنوری کو ناگارجن کی ‘نا سامی رنگا’ کے علاوہ تیجا سجا کی ‘ہنومان’ ریلیز ہوگی۔ ایسے میں فلم کا بزنس متاثر ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل روی تیجا کی ایگل بھی 13 جنوری کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: اے آئی ہو یا کوئی نئی ٹیکنالوجی، ہنرمند شخص کی روزی روٹی کوئی نہیں چھین سکتا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمندی کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانا اور ان کے…

6 minutes ago

Balendra Shah India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ آج پہنچیں گے بھارت، پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوگی اہم ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان…

44 minutes ago

Rajasthan Road Accident: راجستھان میں دو خوفناک سڑک حادثے، 12 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتائی…

2 hours ago

Delhi AQI Today: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، کئی علاقوں میں سانس لینا دشوار، جانئے کہاں کتنا ہے اے کیو آئی

فی الحال دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے…

3 hours ago