امپھال: بھارت اور میانمار سرحد پر منی پور کے مورہ شہر میں اتوار کی رات سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پہاڑی علاقے سے عسکریت پسندوں نے ریاستی پولیس فورسز پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے 2 جنوری کو سرحدی شہر ٹینگنوپال ضلع میں شدید فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک بی ایس ایف جوان سمیت چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ انہیں بہتر علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا تھا۔ اسی طرح کے واقعات 30 دسمبر سے شہر میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے گزشتہ ہفتے تبصرہ کیا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ میانمار کے غیر ملکی کرائے کے جنگجو مورہ میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…