انٹرٹینمنٹ

Madhuri Dixit-Anil Kapoor Love Story: مادھوری دکشت اور انل کپور میں ہوا پیار، پھر الگ ہوگئیں راہیں، سالوں تک نہیں کیا ساتھ میں کام

Madhuri Dixit-Anil Kapoor Stop Working Together: بالی ووڈ کی ایک ایسی آن اسکرین جوڑی ہے، جسے فینس کا خواب پیارملا۔ انہیں ساتھ دیکھ کر ناظرین بھی اپنا دل ہار بیٹھتے تھے۔ ایک کے بعد ایک یہ جوڑی کئی سپرہٹ فلمیں دیتی رہیں اوراچانک ہی ان کی راہیں ہمیشہ کے لئے الگ ہوگئیں۔ یہاں بات ہو رہی ہے انل کپوراورمادھوری دکشت کی، جنہوں نے ساتھ میں کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخرایسا کیا ہوا، جس کے بعد اس آن اسکرین جوڑی نے ساتھ میں کام کرنا بند کردیا۔

جوڑی نے ساتھ کیا پردے پر راج

انل کپوراورمادھوری دکشت سال 1987 میں آئی فلم حفاظت میں پہلی بارساتھ نظرآئے تھے۔ اس کے بعد ان دونوں نے’تیزاب‘، ’بیٹا‘، ’کھیل‘، ’پرندہ‘، ’رام لکھن‘، ’پکار‘ اور’لجا‘ جیسی کئی فلمیں ساتھ کیں، جس کے بعد ان دونوں کی جوڑی فینس کے دل میں بس گئی تھی اوران دونوں کے دل بھی آپس میں ملنے لگے تھے۔ جی ہاں، کہا جاتا ہے کہ ایک وقت پرمادھوری دکشت اورانل کپور نہ صرف پردے پربلکہ ریئل لائف میں بھی رومانس کر رہے تھے۔

دونوں کو ہوگیا تھا پیار!

انل کپوراورمادھوری دکشت میں پیارپروان چڑھنے لگا تھا۔ ساتھ میں کام کرتے کرتے انل کپوراورمادھوری ایک دوسرے کےعشق میں مبتلا ہوگئے تھے۔ دونوں کے درمیان کا پیارپروان چڑھتا جا رہا تھا، لیکن اس وقت انل کپورشادی شدہ تھے اوراس بات کی جانکاری اچانک اداکارانل کپورکی اہلیہ سنیتا کولگ گئی۔ بس پھرکیا ہونا تھا ان کی اہلیہ نے کچھ ایسا کیا، جس سے اداکارکانپ گئے اوران کی اورمادھوری دکشت کی لواسٹوری پر وہیں فل اسٹاپ لگ گیا۔

بیوی بنی دوری کی وجہ؟

دراصل، جب مادھوری دکشت اورانل کپورفلم ’پکار‘ کی شوٹنگ کررہے تھے تب اچانک ایک دن سنیتا اپنے بچوں سے متعلق فلم کے سیٹ پرچلی آئیں۔ انہوں نے سیٹ پرکوئی ہنگامہ تو نہیں کیا، مگرانل کپورانہیں وہاں دیکھ کرحیران رہ گئے تھے۔ انل کپورکو فوراً سمجھ آگیا کہ آخرہوا کیا ہے، اس کے بعد انل کپورنے ایک بڑا فیصلہ لیا۔ انہوں نے طے کرلیا کہ وہ اورمادھوری دکشت اب کبھی ساتھ میں کام نہیں کریں گے، جس کے بعد 18 سال ایک دوسرے کے ساتھ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ تاہم پھرسال 2019 میں آئی فلم ’ڈبل دھمال‘ میں 18 سال کے لمبے انتظار کے بعد فینس کوایک بارپھرانہیں ساتھ دیکھنے کا موقع ملا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

40 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago