آن لائن پلیٹ فارم X(ٹوئیٹر) تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیس متعارف کروا سکتا ہے، اس کے مالک ایلون مسک نے بوٹس میں کمی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیلئے باضابطہ طور پر معمولی فیس چارج کریں گے تاکہ جو بوٹس کا بوجھ ہے کم ہوسکے،جس کی سخٹ ضرورت ہے۔ٹیک ٹائیکون ایلون مسک نے گزشتہ سال اکتوبر میں 44 بلین ڈالر میں ٹوئیٹر کو خریدنے کے بعد سے متعدد تبدیلیاں کی ہیں،یہاں تک کہ اس کا نام بھی ٹوئیٹر سے ایکس کردیا ہے اور ٹوئیٹر والی چڑیا کو آزاد کرکے ایکس کا لوگو لگادیا ہے۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ مسک نے ٹوئیٹر خریدنے کے بعد ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا اور پیمنٹ پریمیم آپشن متعارف کرایا ہے۔انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو بھی بحال کردیا۔تازہ بیان میں مسک نے کہا کہ جولائی میں پلیٹ فارم نے اپنی اشتہاری آمدنی کے نصف حصے کا نقصان اٹھایا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ آخر یہ بوٹس کیا ہیں۔ دراصل بوٹس ایسے اکاؤنٹس کو کہا جاتا ہے جو انسانوں کے بجائے کمپیوٹر پروگراموں کے ذریعے چلائے جاتے ہیں اور ایکس پر یہ بوٹس کا چلن عام ہے، جہاں انہیں مصنوعی طور پر سیاسی پیغامات یا نسلی نفرت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔حالیہ دنوں ایلون مسک نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے۔ مسک کے ساتھ بات چیت کے دوران، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آن لائن یہود مخالف مواد کا مسئلہ اٹھایا، اوریہ بتایا کہ کس طرح X “بوٹس کے استعمال کو روک سکتا ہے۔مسک نے جواب دیا کہ کمپنی “X سسٹم کے استعمال کے لیے ایک معمولی ماہانہ فیس چارج کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ “یہ واحد راستہ ہے جس کے بارے میں میں سوچ سکتا ہوں کہ بوٹس کی بڑی فوجوں کا مقابلہ کیا جائے۔
اب سوال یہ ہے کہ لوگ آخر بوٹس کا استعمال کیوں کرتے ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کیونکہ ایک بوٹ کی قیمت بہت ہی معمولی ہے ، اسے ایک پیسہ کا دسواں حصہ کہہ سکتے ہیں ،جس کی وجہ سے بوٹس کے استعمال کرنے والوں پر خرچ کا بوجھ نہیں پڑتا اور کسی فرد کے بجائے بوٹس کو ترجیح دیتا ہے۔ایسے میں اگر بوٹس استعمال کرنے والوں کو چند ڈالر، یاکچھ معمولی رقم بھی ادا کرنی پڑتی ہے، تو بوٹس کی مؤثر قیمت بہت زیادہ ہے۔اور پھر جب بھی آپ کے پاس نیا بوٹ ہوتا ہے تو آپ کو ادائیگی کا نیا طریقہ بھی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں بوٹس کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے فی الحال یہی ایک طریقہ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…