بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ممبئی کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ میں 14 اپریل 2024کی صبح فائرنگ ہوئی تھی۔ اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے کرکرائم برانچ مکمل تفتیش شروع کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم برانچ نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس میں سلمان خان کے بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جس میں کہا کہ میں نے پٹاخوں جیسی آواز سنی۔ اس کے بعد صبح تقریباً 4.55 بجے، پولیس باڈی گارڈ نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں نے گلیکسی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کی بالکونی پر فائرنگ کی تھی۔
سلمان خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی وہ مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکا ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے لوگوں نے ہی میری بالکونی پر فائرنگ کی تھی۔سلمان خان نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہوا کہ لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس سے پہلے بھی لارنس بشنوئی اور اس کے گینگ کے افراد نے ایک انٹرویو میں مجھے اور میرے خاندان کو قتل کرنے کی بات کی تھی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب میرے گھر والے اندر سو رہے تھے۔ انہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس وجہ سے یہ فائرنگ کی گئی۔
تقریباً 4 گھنٹے تک بیانات ریکارڈ کیے گئے
چارجون کو ممبئی کرائم برانچ نے سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز خان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ سلمان خان کا بیان چار گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی ارباز خان کا تقریباً 2 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سلمان خان نے نہ صرف فائرنگ کے دن کے بارے میں بتایا بلکہ اس سے قبل ملنے والی دھمکیوں کا بھی ذکر کیا۔ سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سال 2022 میں ان کے والد سلیم خان کو ان کے اپارٹمنٹ کی عمارت کے سامنے ایک بنچ پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز خط ملا تھا۔
اس کے بعد مارچ 2023 میں میری آفیشل ای میل پر میری ٹیم کے ایک ملازم کی طرف سے ایک ای میل آیا جس میں مجھے اور میرے خاندان کو لارنس بشنوئی کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں۔ اس سلسلے میں میری ٹیم کے رکن نے فوری طور پر باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال جنوری میں دو لوگوں نے فرضی نام اور شناخت کا استعمال کرتے ہوئے پنول میں واقع میرے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس معاملے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کو ہمیشہ محتاط رہنے کو کہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…