Paris Olympics 2024: خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ پیرس اولمپک 2024 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کے فائنل میں پہنچنے والی وہ پہلی خاتون پہلوان بن گئی ہیں۔ ونیش پھوگاٹ نے 50 کلو گرام کشتی کے سیمی فائنل میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا، لیکن بدقسمتی سے انہیں فائنل سے پہلے نا اہل قرار دے دیا گیا، جس سے ملک کے لوگوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔
ان کی اس جیت پر کئی بڑی بڑی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی تھی۔ اس فہرست میں اداکارہ سے رکن پارلیمنٹ بنیں کنگنا رناؤت کا بھی نام شامل ہے، جنہوں نے ونیش پھوگاٹ کو ان کی اس جیت پر مبارکباد دی اور ساتھ میں طنز کرتے ہوئے انہیں وہ دن بھی یاد دلا دیا، جب انہوں نے آندولن (احتجاج) میں حصہ لیا اور ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کہے تھے۔
کنگنا رناؤت نے دی مبارکباد
ونیش پھوگاٹ کی شاندار جیت پر اداکارہ اور ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناؤت نے مبارکباد دی۔ کنگنا رناؤت نے اپنی انسٹا اسٹوری پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے، جس میں ہاتھوں میں ترنگا لئے ہوئے ونیش پھوگاٹ ہیں۔ اداکارہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا- فنگرکراس کرتے ہوئے میں دعا کر رہی ہوں کہ تم جیتو اور ملک کے لئے پہلا گولڈ میڈل لے کرآؤ۔
ونیش پھوگاٹ نے ایک وقت میں آندولن میں حصہ لیا اور وزیراعظم کے خلاف نعرہ دیا تھا۔ اس کے باوجود ونیش پھوگاٹ کو ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا اورانہیں اپنی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے بہترین کوچ اور ٹریننگ کی سہولیات دی گئیں۔ یہی جمہوریت کی خوبصورتی اور ایک عظیم لیڈرکی پہچان ہوتی ہے۔
کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھی دی مبارکباد
وہیں ونیش پھوگاٹ کی تاریخی جیت پر کئی سیلبس کے بھی ردعمل شروع ہوگئے ہیں، جس میں راج کمار راؤ اور تاپسی پنونے بھی انسٹا گرام اسٹوریزپرتصاویرکی ایک سیریزکے ساتھ پھوگاٹ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے لکھا، ”اورہم فائنل میں ہیں۔ آپ کولائیوکھیلتے ہوئے دیکھ کربہت خوشی ہوئی، آپ ہمارے ملک کے لئے فخر ہیں ونیش پھوگاٹ۔ فائنل کے لئے نیک خواہشات۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
ونیش پھوگاٹ کو ملی شاندارجیت
ونیش پھوگاٹ نے ملک کا نام روشن کردیا ہے، وہ پہلی ہندوستانی پہلوان بن گئی ہیں جو اولمپک کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ ونیش پھوگاٹ نے 50 کلو گرام کشتی میں کیوبا کی یسونیلس گزمین لوپیزکو0-5 سے بڑی شکست دی۔ ان کی شاندارکارکردگی سے ملک کے باشندوں کا سینہ 56 انچ کا ہوگیا ہے۔ ایسے میں سبھی انہیں جم کرمبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں ان کے گھرمیں جیت کا جشن جم کرمنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…