نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے 2024 الیکشن کے لئے تمام امیدواروں کے ذریعہ ممبران کوراغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اوکھلا کے معروف سماجی کارکن صبا اسرارکے ذریعہ جامعہ نگرکے سیلبریشن ہال میں سراج الدین پینل کی حمایت کے لئے جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسلامک سینٹرکے سابق صدرسراج الدین قریشی، صدرامیدوارڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی، نائب صدرامیدواراورماہرتعلیم کلیم الحفیظ کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ اصغرخان، سینئرصحافی نذرعباس اوراسلامک سینٹرکے ممبرصبا اسرار وغیرہ نے خطاب کیا۔
ڈاکٹرماجد احمد نے کیا بڑا وعدہ
ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹراورممبران کی خدمت کرنا ہے، میں اسی اپیل کے ساتھ آپ سبھی کے درمیان آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے الیکشن میں کئی اہم شخصیات بھی میدان میں ہیں، اللہ نے ان کو بہت سی چیزوں سے نوازا ہے، لیکن انہوں نے عہدوں پررہتے ہوئے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکوکچھ نہیں دیا، اگرمجھے آپ سبھی ذمہ داری دیتے ہیں تومیں سب سے پہلے ممبران کے لئے کام کروں گا۔ ان پرفیس کا جوبوجھ ہے، اسے کم کروں گا۔ ساتھ ہی اسلامک سینٹر میں تعلیم اورصحت کے لئے خصوصی کام کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سراج الدین قریشی کی سرپرستی میں سینٹرکے مفاد اورملک وملت کے حق میں جو بہتر ہوگا، وہی کام کروں گا۔
سراج الدین قریشی کی جذباتی اپیل
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سابق صدر، سراج الدین قریشی نے ممبران سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 20 سال اسلامک سینٹرکے لئے وقف کیا ہے، لیکن ابھی اسلامک سینٹرکے تحفظ کو خطرہ ہے اورسیاسی لوگ اس پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کرڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی کواپنے پینل سے امیدوار بنایا ہے۔ میں آپ سبھی سے اپیل کروں گا کہ اسلامک سینٹرکے تحفظ کے لئے میرے پینل کو کامیاب بنائیں اور سیاسی لوگوں کوسینٹرسے بہت دوررکھیں۔
اصغرخان ایڈوکیٹ نے سرسید احمد خان کا کیا ذکر
سپریم کورٹ کے سینئروکیل اصغرخان ایڈوکیٹ نے سرسید احمد خان کی خدمات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کی خدمت کے لئے لوگوں کے سامنے اپنا دامن پھیلایا، لیکن بدلے میں ان کوکیا کیا ملا، یہ ہم سبھی جانتے ہیں۔ یہی صورتحال سراج الدین قریشی کی ہے، انہوں نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا، لیکن کچھ لوگوں نے ان کوعدالت تک پہنچایا، جوکسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رہنماؤں اورقوم کی تعمیرمیں اہم کردارادا کرنے والوں کوفراموش نہیں کرنا چاہئے۔ اصغرخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سراج الدین قریشی کا پینل سب سے بہتر ہے اور ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی میں کام کرنے کا جذبہ ہے، اس لئے ان کو مضبوط کرنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…