بھارت ایکسپریس۔
Kamal Rashid Khan Tweet’s On Hindu-Muslims: بالی ووڈ میں اپنے فلم ریویو اور بے باک انداز کے سبب خود کو نقاد بتانے والے کمال راشد خان (کے آرکے) ہمیشہ سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ اکثروہ اپنے بیانوں سے متعلق ٹرول بھی ہوتے ہیں، لیکن کمال راشد خان اپنی حرکتوں سے بازنہیں آتے ہیں۔ فی الحال کمال راشد خان عرف کے آرکے نے اب خود ایک مسلم ہوتے ہوئے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ کے ذریعہ مسلمانوں کو مذہب تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ ایک اورنقاد عمرسیندھو نے بھی ایسا ہی ٹوئٹ کیا ہے۔
کے آرکے مسلمانوں کو مذہب تبدیلی کا دیا مشورہ
کمال راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے، ”میں ہندوستان کے سبھی مسلمانوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ مذہب تبدیلی کرکے ہندو بن جائیں کیونکہ آپ کی فیملی اوربچوں کی زندگی کسی بھی مذہب سے زیادہ اہم ہے۔ عرب کے لئے ہم مسلمانوں نے مذہب تبدیل کیا اور اب عرب ممالک ہی اسلام کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس لئے اپنی فیملی کو بچانے کے لئے دوبارہ مذہب تبدیلی کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔“
عمر سندھو نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان نہیں ہیں محفوظ
وہیں دوسری طرف ایک خود ساختہ فلم ناقدعمرسندھونے بھی اسلام قبول کرنے کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا ہے۔ عمرسندھونے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرایک پوسٹ میں لکھا، ”ہندوستانی مسلمانوں کو بنگلہ دیش، نیپال اوربھوٹان جانا چاہئے۔ ہندوستان اب ان کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ یہ ان کے لئے ”جہنم“ ہے۔ ہندوؤں کو انسانیت سیکھنی چاہئے۔“
فی الحال کمال راشد خان اورعمرسندھو کے یہ ٹوئٹ کافی وائرل ہو رہے ہیں۔ کئی ٹوئٹریوزرس نے ان کی تنقید کی ہے۔ کئی نے کہا ہے کہ کمال راشد خان کچھ تو شرم کرو۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کمال راشد خان اورعمرسندھو نے متانزعہ ٹوئٹ کئے ہوں۔ اس کے پہلے بھی کئی بار یہ اس طرح کی بیان بازی سوشل میڈیا پر کرتے رہے ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…