بھارت ایکسپریس۔
Shoaib Malik And Sania Mirza Divorce: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان ایک بار پھر طلاق کی خبریں آنی شروع ہوگئی ہیں۔ اس بار خود شعیب ملک نے ان خبروں کو ہوا دے دی ہے۔ اس سے کچھ ماہ پہلے بھی دونوں کی طلاق کی خبریں عام ہوئی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ دونوں الگ ہوگئے ہیں۔ وہیں شعیب ملک کے اشاروں کی بات کریں تو انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔
دراصل، شعیب ملک کے انسٹا گرام بایو میں پہلے ثانیہ مرزا کا شوہرلکھا تھا، لیکن اب انہوں نے یہ ہٹا دیا ہے۔ پہلے پاکستانی کرکٹر کے انسٹا بایو میں لکھا تھا ”سپروویمن ثانیہ مرزا کا شوہر۔“ لیکن اب شعیب ملک کے ذریعہ بایومیں تبدیلی کردی گئی ہے۔ انہوں نے اب اپنے بایو سے ہٹا دیا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کے شوہر ہیں۔
حالانکہ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکا ہے۔ تاہم اس بات سے متعلق ابھی تک آفیشیل طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طرف سے بھی اس بات سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
پہلے آئی خبروں میں کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے۔ شعیب ملک کا پاکستانی اداکارہ عائشہ عمرکے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔ شعیب ملک اور عائشہ عمرکی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوئی تھیں۔ وائرل تصاویر کے بارے میں اداکارہ عائشہ نے کہا تھا کہ یہ ایک اشتہارکے لئے لی گئی تصاویر تھیں۔
سال 2010 میں ہوئی تھی شادی
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سال 2010 میں شادی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ شادی سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو تقریباً 5 ماہ تک ڈیٹ کیا تھا۔ شادی کے لمبے وقت کے بعد 30 اکتوبر، 2018 کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے اذہان کے والدین بنے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک سے شادی سے پہلے ثانیہ مرزا کی ان کے بچپن کے دوست سہراب سے منگنی ٹوٹ چکی تھی۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…