انٹرٹینمنٹ

Janhvi Kapoor Hospitalised: جھانوی کپور کی طبعیت ہوئی خراب، ممبئی کے اسپتال میں اداکارہ کو کرایا گیا داخل

Janhvi Kapoor Hospitalised: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپورکی طبیعت خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اداکارہ کوفوڈ پوائزنگ ہوگئی تھی اوراسی وجہ سے وہ جنوبی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل ہیں۔ فیملی کے ایک بے حد قریبی ذرائع نے جھانوی کپور کے اسپتال میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جھانوی کپورچنئی گئی ہوئی تھیں اورمنگل کو وہاں سے لوٹتے وقت انہوں نے ایئرپورٹ پرکچھ کھا لیا تھا۔ گھرآکرجھانوی کپورکی طبیعت خراب ہوگئی تھی اورکل انہیں کافی کمزوری کا احساس ہو رہا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ طبیعت خراب ہونے اور کمزوری محسوس ہونے کی وجہ سے انہیں بدھ کو ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کب ملے گی اسپتال سے چھٹی؟

فیملی ذرائع نے بتایا کہ فی الحال جھانوی کپور کی حالت ٹھیک ہے۔ اداکارہ کو جمعہ تک اسپتال سے چھٹی بھی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ جھانوی کپوران دنوں اپنی آنے والے فلم ‘الجھ’ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔

فلم ‘الجھ’ سے متعلق سرخیوں میں ہیں اداکارہ

جھانوی کپورکی آنے والی فلم ‘الجھ’  کا ٹریلرریلیز ہوچکا ہے۔ فلم 2 اگست کو تھیئیٹرس میں ریلیزہوگی۔ جھانوی کپور ان دنوں اپنے فلم کا خوب پرموشن بھی کررہی ہیں۔ سدھانشو سریا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں جھانوی کپورکے ساتھ اداکار گلشن دیویا لیڈ رول میں نظرآئیں گے۔ اس کے علاوہ روشن میتھیو اورعادل حسین بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔ باکس آفس پر فلم ‘الجھ’  وکرانت میسی کی فلم دی سابرمتی رپورٹ سے ٹکرائے گی۔

امبانی ویڈنگ میں بھی سرخیوں میں تھیں جھانوی کپور

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھانوی کپور، اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اپنے اندازسے متعلق سرخیوں میں تھیں۔ اداکارہ کی پی کاک ڈریس سے متعلق گولڈن لہنگے نے خود لائم لائٹ لوٹی تھی۔ اس دوران وہ اپنے بوائے فرینڈ شکھر پہاڑیا بھی ان کے ساتھ نظرآئے تھے۔

بھارت ایکسپریس-

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 minute ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

38 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

50 minutes ago