-بھارت ایکسپریس
Ileana D’Cruz Quit Film Industry: کئی فلموں میں نظرآچکیں ’برفی‘ اداکارہ الیانا ڈی کروز کافی وقت سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔ اس وقت اداکارہ اپنے مدرہڈ کو انجوائے کررہی ہیں۔ حالانکہ ان کے فینس انڈسٹری اورفلموں میں ان کے کم بیک کا انتظارکررہے ہیں۔ اسی درمیان ان کے فینس کے لئے ایک بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جو ان کو مایوس کرسکتا ہے۔ دراصل، ایسا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اپنے فلمی سفرکو الوداع کہنے والی ہے۔ جی ہاں… ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ جلد اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ شفٹ ہوسکتی ہیں۔
حالانکہ ان دعووں سے متعلق اداکارہ کی طرف سے کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ یوایس اے کے ایک بڑے نیوز پورٹل ڈکن ہیرالڈ کے مطابق، الیانا ڈی کروزمبینہ طورپراپنے شوہرمائیکل ڈولن اوراپنے بیٹے کوا فینکس ڈولن کے ساتھ یوایس اے میں آباد ہونے جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی پورٹل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کوالوداع کہہ سکتی ہیں۔
کافی وقت سے فلمی دنیا سے دور ہیں الیانا ڈی کروز
حالانکہ الیانا ڈی کروزگزشتہ کافی وقت سے فلموں سے دورہیں۔ اداکارہ اسی سال اگست میں ماں بنی تھیں اورانہوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے مائیکل ڈولن کے ساتھ مئی میں شادی کرلی تھی۔ اداکارہ شادی کے پہلے سے ہی حاملہ تھیں۔ ساتھ ہی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کسی بھی فلم کے آفر کو قبول نہیں کر رہی ہیں کیونکہ وہ یوایس اے جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ تصاویراورویڈیوشیئر کرتی رہتی ہیں، جس سے یہ اندازہ تو لگایا جاسکتا ہے کہ فی الحال اداکارہ اپنی فیملی پرتوجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
ان فلموں میں نظرآچکی ہیں اداکارہ
الیانا ڈی کروز نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی، جس کے بعد محض 19 سال کی عمرمیں اداکارہ نے ساؤتھ فلموں سے ڈیبیو کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور پرینکا چوپڑا کی فلم ’برفی‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد اداکارہ ’رستم‘، ’ریڈ‘ ’میں تیرا ہیرو‘ اور ’پاگل پنتی‘ جیسی کئی فلموں میں نظرآچکی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…