انٹرٹینمنٹ

Green Tea Side Effects: اگر آپ نے نہیں رکھا ان باتوں کا دھیان، تو گرین ٹی سے فائدے کے بجائے ہو جائے گا نقصان

نئی دہلی: جس طرح ایک سکے کے دو رخ ہوتے ہیں اسی طرح کسی بھی چیز کو استعمال کرنے سے اس کے فائدے کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں لیکن ہم اس کے فائدے میں اس قدر گم ہو جاتے ہیں کہ اس سے ہونے والے نقصانات کو بھول جاتے ہیں۔ اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہمیں بعد میں سنگین نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

مثال کے طور پر گرین ٹی کو ہی لے لیجئے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، لوگ اسے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے صحت کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس کے استعمال سے اسکن چمکدار ہوتی ہے اور قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ موٹاپے کو بھی کم کرتا ہے لیکن شاید بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ اگر آپ اس کا صحیح استعمال نہیں کریں گے تو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اگر آپ گرین ٹی پینے کا ارادہ کر رہے ہیں تو ایک بات ذہن میں رکھیں کہ چائے کی پتیوں کو زیادہ دیر تک بھگو کر نہ رکھیں۔ اس کی وجہ سے اس کے غذائی اجزاء ختم ہو جاتے ہیں اور اس سے جو فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں وہ مل نہیں پاتے۔ گرین ٹی بغیر دودھ کے پی جاتی ہے۔ اگر آپ اسے دودھ کے ساتھ پی لیں تو اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ گرین ٹی کبھی بھی خالی پیٹ نہ لیں۔ اس سے ایسیڈیٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ دوائی لینے کے بعد گرین ٹی کبھی نہیں پینی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ گرین ٹی میں کیفین موجود ہوتی ہے، اس کا زیادہ استعمال بے چینی اور ضرورت سے زیادہ نیند کا باعث بن  سکتا ہے۔ ایسی حالت میں اگر آپ اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے پرہیز کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago