علاقائی

Kerala Sexual Abuse Case: کیرالہ جنسی زیادتی کیس، ضلع سطح کی ایتھلیٹ سے 5 سال سے ہو رہا تھا جنسی استحصال، 62 افراد پر الزام، جانئے یہ ہولناک معاملہ

کیرالہ جنسی زیادتی کیس: کیرالہ میں ایک ایتھلیٹ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ایک ہولناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ پتھنمتھٹا ضلع کا ہے۔ 18 سالہ ایک دلت لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 62 افراد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے دو ایف آئی آر درج کرتے ہوئے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پتھنمتھٹا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) وی جی ونود کمار کے مطابق، دو تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ایک کیس میں ہم نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جب کہ دوسرے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کی تصدیق کے بعد مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں۔‘‘

13 سال کی عمر سے جنسی استحصال

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، مبینہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کیرالہ مہیلا سماکھیا سوسائٹی کے رضاکاروں نے ایک رینڈم فیلڈ وزٹ کے دوران ضلعی سطح کی ایتھلیٹ لڑکی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد اس نے حالیہ برسوں میں اپنے تلخ تجربات شیئر کیے، جس کے بعد رضاکاروں نے ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC) کو آگاہ کیا۔

پتھنمتھٹا سی ڈبلیو سی کے چیف وکیل این راجیو نے کہا کہ یہ معاملہ 15 دن پہلے کمیٹی کے سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے لڑکی سے کہا کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ کمیٹی کے سامنے رپورٹ کرے۔ اس کی کاؤنسلنگ کی گئی اور اس نے ایک ماہر نفسیات کے سامنے کھل کر بتایا کہ وہ 13 سال کی عمر سے جنسی استحصال کا سامنا کر رہی ہے۔‘‘

شرابی باپ کے فون کی جانچ

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے خاندان کو گزشتہ کئی سالوں سے مبینہ جنسی زیادتی کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اس نے اپنی ماں سے کچھ بھی شیئر نہیں کیا تھا۔ چونکہ لڑکی ضلعی سطح کی ایتھلیٹ ہے اس لیے وہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف کھیلوں کے کیمپوں میں حصہ لے رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اسی صورتحال نے جنسی زیادتی کے اس سلسلے کو بڑھاوا دیا ہو۔‘‘ راجیو نے کہا، ’’وہ اپنے شرابی باپ کا موبائل فون استعمال کرتی تھی۔ زیادہ تر مجرموں کی شناخت موبائل فون پر رابطوں کی فہرست سے ہوئی۔ اس میں کئی نمبر سیو پائے گئے۔

انہوں نے کہا، ‘نربھیا یوجنا کے ماہر نفسیات نے اس کے دعووں کی کریڈیبلٹی کا پتہ لگانے کے لیے اس سے بات کی ہے۔ انہوں نے مبینہ زیادتی کرنے والوں کے نام جاننے کے لیے اس کے باپ کے موبائل فون کی بھی جانچ کی۔ جانچ آگے بڑھنے پر مزید لوگوں کے ملوث ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، ’’لڑکی کو اس کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے CWC کے تحت شیلٹر ہوم میں بھیج دیا گیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

3 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

3 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

3 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

3 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

4 hours ago