انٹرٹینمنٹ

Fighter Advance Booking: ریتک روشن -دیپیکا پڈوکون کی ‘فائٹر’ ریلیز سے پہلے ہی مچایا طوفان،فائٹر 25 جنوری کو سینما گھروں میں ہوگی ریلیز

Fighter Advance Booking: ریتک  روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ سال 2024 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ جب سے فلم کا ٹریلر اور پوسٹر ریلیز ہوا ہے۔ شائقین اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  یہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ ‘فائٹر’ نے پہلے دن کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ میں اب تک کتنے کروڑ جمع کیے ہیں۔

‘فائٹر’ نے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں کتنا کمایا؟

ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی آن اسکرین رومانوی کیمسٹری پہلی بار سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘فائٹر’ میں نظر آئے گے۔ اس جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح بہت زیادہ  خوش ہیں۔ فلم کی پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ کلیکشن کی  بات کرئیں تو ۔

ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’فائٹر‘ نے اب تک ایڈوانس بکنگ میں 3.67 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔

اس فلم کے پہلے دن کی اب تک کل 1 لاکھ 13 ہزار 487 ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔فائٹر کے ٹو ڈی ورژن کے 45 ہزار 226 ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔

تھری ڈی ورژن کے 60 ہزار 693 ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔  IMAX 3D تجربے سے  5 ہزار 997 ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔4DX 3D کے 1 ہزار 571 ٹکٹ فروخت ہو چکی ہیں۔

‘فائٹر’ کا رن ٹائم کیا ہے؟

‘فائٹر’ کے گانوں اور ٹریلر کو اب تک اچھا رسپانس ملا ہے اور شائقین اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انڈیا ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کے کچھ مناظر میں تبدیلی کرنے کو کہا ہے اور اسے یو/اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلم کا رن ٹائم 166 منٹ ہوگا۔ یہ فلم 250 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں21 اسرائیلی فوجی ہلاک، حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو پہلی بار بڑا نقصان

‘فائٹر’ کی اسٹار کاسٹ کیا ہے؟

ہر کوئی یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہے کہ دیپیکا پڈوکون، ہریتک روشن اور انیل کپور اپنی آنے والی ایکشن فلم فائٹر کے ساتھ بڑے پردے پر کیا جادو دیکھا پائیں گے۔ ان کے علاوہ فلم میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے، سنجیدہ شیخ، طلعت عزیز، سنجیو جیسوال، رشبھ ساہنی اور آشوتوش رانا جیسے اداکار بھی ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو Viacom18 Studios اور Marflix Pictures نے پروڈیوس کیا ہے۔ فائٹرفلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Canada PM Justin Trudeau: ٹروڈو کی سیاسی کشتی کینیڈا میں ڈوبنا یقینی؟ خود کی  ہی  پارٹی بنی دشمن

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…

23 minutes ago

Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…

28 minutes ago

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

48 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

1 hour ago

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

3 hours ago