ہندی سنیما کی ڈریم گرل یعنی اداکارہ ہیما مالنی کا کون دیوانہ نہیں ہے۔ بھلے ہی آج انڈسٹری میں کتنی ہی ٹاپ کی اداکارہ ہوں، لیکن ہیما مالنی آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ حالانکہ آج بھی اداکارہ سے متعلق کچھ قصے ایسے ہیں، جن کے بارے میں یہ تو لوگ نہیں جانتے یا پھربہت کم لوگوں کوان کے بارے میں معلوم ہے۔ آج ایک ایسا ہی قصہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
26 سال بڑے اداکار کے ساتھ رومانس
دراصل، بات اس وقت کی ہے جب ہیما مالنی نے اپنی پہلی فلم کی تھی۔ اس فلم میں ہیما مالنی نے اپنے سے 26 سال بڑے اداکار کے ساتھ رومانس کیا تھا اوراس سے متعلق وہ بہت ہی نروس بھی تھیں۔ واضح رہے کہ ہیما مالنی نے سال 1968 میں فلم ’سپنوں کا سودا گر‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں ہیما مالنی کے ساتھ راج کپورنظرآئے تھے اور ہیما مالنی، راج کپورکے ساتھ رومانٹک سین کرنے سے بچ رہی تھیں۔
40 سال کے تھے راج کپور
واضح رہے کہ اس کا انکشاف بھی خود ہیما مالنی نے ہی کیا ہے۔ جی ہاں، ایک بار لہریں ریٹرو کو دیئے انٹرویو میں ہیما مالنی نے اس پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لئے کیسا تھا۔ اس دوران اداکارہ نے کہا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لئے بے حد عجیب تھا۔ ہیما مالنی نے بتایا تھا کہ جب وہ اس فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں تب ان کی عمرمحض 20 سال کے آس پاس تھی اور راج کپور 40 سال کے تھے۔
مہیش کول نے کی تھی مدد
ہیما مالنی نے بتایا تھا کہ شروع میں جب وہ شوٹ پر گئیں تو بہت گھبرا گئی تھیں۔ حالانکہ ڈائریکٹر مہیش کول نے اس وقت ان کی مدد کی اور ان کی مدد سے ہی وہ کسی بھی طرح کے رومانٹک سین کوشوٹ کرپائی تھیں۔ ہیما مالنی نے اس بات کو بھی تسلیم کیا تھا کہ عظیم ترین شومین کے اپوزٹ کاسٹ ہونا ان کے لئے عجیب تھا اوروہ اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ پائی تھیں۔
فلاپ ثابت ہوئی تھی فلم
واضح رہے کہ ویسے تو پہلے یہ رول ممتاز کرنے والی تھیں، لیکن پھر اسے ہیما مالنی کو دے دیا گیا تھا۔ اس فلم میں ان کے علاوہ سنجیو کمار اور دھرمیندر بھی تھے۔ اس فلم سے متعلق ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ راج کپور کے ساتھ رومانٹک سین کرنا ان کے لئے بہت مشکل تھا۔ وہیں، اگرفلم کی بات کریں تو یہ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھیں۔
سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…
آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…
جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…