انٹرٹینمنٹ

Fan Murder Case: کنڑ سپر اسٹار درشن کو کورٹ سے نہیں ملی راحت، 4 جولائی تک بڑھائی گئی عدالتی تحویل

بنگلورو: 24 ویں ایڈیشنل سٹی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (ACMM) عدالت نے سنیچر کے روز کنڑ سپر اسٹار درشن اور اس کے تین ساتھیوں کو رینوکا سوامی قتل کیس میں 4 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

سنیچر کے روز پولیس حراست ختم ہونے کے بعد درشن اور اس کے تین ساتھیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 4 جولائی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

درشن کے شریک ملزمان دھنراج ڈی عرف راجو، ونے وی  اور پردوش ہیں۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ساتھ نہ رکھا جائے۔ انہیں مختلف جیلوں میں بھیجا جائے۔

درشن کے وکیل نے اس پر اعتراض کیا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔ درشن اور اس کے تین ساتھیوں کو بنگلورو سنٹرل جیل بھیجا جائے گا۔

عدالت نے پہلے درشن کے دوست پوترا گوڑا سمیت 13 ملزمین کو عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ وہ فی الحال بنگلورو کے پرپنا اگرہارا کی سنٹرل جیل میں بند ہے۔

پولیس نے درشن اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302، 201، 120 بی، 364، 355، 384، 143، 147، 148 اور 149 کے تحت الزامات درج کیے ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ رینوکا سوامی درشن کی بہت بڑا فین تھا۔ اس نے مبینہ طور پر پوترا گوڑا کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز پیغامات بھیجے تھے۔

رینوکا سوامی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے بنگلورو لایا گیا تھا۔ یہاں اسے ایک شیڈ میں رکھا گیا اور قتل کر دیا گیا۔ درشن، پوترا گوڑا اور 15 دیگر کو رینوکا سوامی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

24 minutes ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

56 minutes ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

11 hours ago