انٹرٹینمنٹ

‘ڈنکی’ SRK کی تیسری سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی، ڈنکی نے دنیا بھر میں کیا اتنا شاندارکلیکشن کیابنایا

سال کے آخر تک شاہ رخ نے ڈنکی کے ذریعے مداحوں کو ایک اور تحفہ دیا۔ تاہم پٹھان اورجوان کے مقابلے ڈنکی کا جادو کم نظرآیا۔یہ فلم 21 دسمبر 2023کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا ٹکراؤ پربھاس کی فلم سالار سے ہوا تھا۔ اس کے باوجود فلم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب فلم کی کمائی میں کمی تھوڑی بہت کمی  دیکھنے میں آرہی ہے۔

‘ڈنکی’ کو ‘سالار’ سے مقابلہ ملا

120 کروڑ کے بجٹ سے بنی شاہ رخ کی فلم نے اپنی لاگت پوری کر لی ہے۔لیکن اداکار کی ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے مقابلے میں یہ اتنی  شاندار نہیں رہی  ہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ‘ڈنکی’ سمیت 2023 میں شاہ رخ کے کھاتے میں تین سپر ہٹ فلمیں درج ہو چکی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پربھاس کی ‘سالار’ کے ساتھ ریلیز ہونے سے ڈنکی کی کمائی میں تھوڑا فرق آیا ہے۔ اگر یہ فلم سولو ریلیز ہوتی تو کمال کرتی۔

 کتنی ہوئی فلم کی کمائی؟

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان نے میک گرا خاندان کی خواتین سے ہاتھ نہیں ملایا، غیر خواتین کا احترام کرنے کا اسلامی طریقہ

ساکنلک کے مطابق فلم نے 17ویں دن تمام زبانوں میں 3.50 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ جس کے بعد فلم کا کلیکشن 211 کروڑ کے قریب ہو گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کی کلیکشن کے حوالے سے ابھی تک سرکاری اعداد و شمارسامنے نہیں آئے ہیں۔

دنیا بھر میں کمائی شاندار رہی

قابل ذکر بات یہ ہےکہ ڈنکی نے دنیا بھر میں زبردست کمائی کی ہے۔ فلم کا کلیکشن دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل، بومن ایرانی جیسے ستارے ہیں۔ شائقین نے تاپسی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بھی پسند کیا ہے۔ وکی کوشل کی اداکاری کی بھی کافی تعریف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایس پی انڈیا الائنس کا حصہ ہوگی نہیں؟ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اس دن کریں گی اعلان

جوان اور پٹھان نے ریکارڈ توڑ کمائی کی

شاہ رخ خان کے لیے یہ سال بہت اچھا رہا ہے۔ شائقین  نے ان کی فلموں کو زبردست رسپانس ملا۔ شاہ رخ کی اس سال تین فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان کی فلموں پٹھان اور جوان کو بھی شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا۔ شائقین نے بھی ڈنکی کو پیار دیا۔ جوان کا لائف ٹائم کلیکشن 643.87 کروڑ ہے۔ جبکہ پٹھان کا لائف ٹائم کلیکشن 543.05 تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago