-بھارت ایکسپریس
Madhuri Dixit Enter in Politics: بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ یعنی مادھوری دکشت فلموں میں اپنا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ وہیں اب خبریں ہیں کہ اداکارہ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تو کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ مادھوری دکشت لوک سبھا الیکشن 2024 میں حصہ لے سکتی ہیں۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی تک باضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
خبروں کے مطابق، بی ٹاؤن دیوا مادھوری دکشت آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں اپنی قسمت آزماسکتی ہے۔ مبینہ طور پر وہ کافی وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈران کے رابطے میں ہیں۔ حالانکہ اس کے پہلے بھی کچھ رپورٹس میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ مادھوری دکشت پونے سے الیکشن لڑسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ان میں سے کسی بھی رپورٹ کی اداکارہ یا ان کی ٹیم کے ذریعہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ابھی تک نہیں ہوا ہے باضابطہ اعلان
مادھوری دکشت کی بڑی فین فالوئنگ ہے اوربڑے پردے پراپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی ’دھک دھک گرل‘ کی سیاست میں داخل ہونے کی بحث زوروں پر ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو کہا جا رہا ہے کہ مادھوری دکشت شمال مغرب ممبئی سے الیکشن لڑسکتی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بھارت اورنیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ میں ہوئیں اسپاٹ
اس کے ساتھ ہی بتادیں کہ حال ہی میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ٹیم انڈیا نے شاندار جیت حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ جہاں اس کا مقابلہ 19 نومبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔ آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ بہرحال انہیں پہلے سیمی فائنل مقابلے میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اسپاٹ کیا گیا۔ حالانکہ اس دوران مادھوری دکشت مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظرآئیں۔
مادھوری دکشت کی سیاست میں ہوگی انٹری؟
اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈرپرفل پٹیل اور بی جے پی لیڈرآشیش شیلار کو بھی اسپاٹ کیا گیا، جس کے بعد سے قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اداکارہ سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں۔ حالانکہ یہ خبریں اب تک صرف سوشل میڈیا پر ہی گردش کر رہی ہیں۔ کیونکہ اب تک کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے یا مادھوری دکشت کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں سامنے آیا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ یعنی مادھوری دکشت سیاست میں قدم رکھیں گی یا نہیں اوراگر سیاست میں قدم رکھتی ہیں تو کس پارٹی سے قسمت آزمائیں گی۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…