فلموں کی دنیا میں ایک سے بڑھ کر کہانیاں لانے والے انوراگ کشیپ اب ایک بار پھر ایک ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظرآنے والے ہیں۔ ان کی آنے والی ویب سیریز کا نام بیڈ کاپ ہے۔ انوراگ کشیپ اس سیریزمیں ولن کے کردارمیں ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن دیویا کا بیڈ کاپ میں ڈبل رول ہے۔ ویب سیریز کا شاندار ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
بیڈ کاپ کا ٹریلر کیسا ہے؟
بیڈ کاپ کے ٹریلر میں گلشن دیویا ڈبل رول میں ہیں۔ جن میں سے ایک کرن اور دوسرا ارجن ہے۔ کرن پولیس والا اور ارجن چور بن جاتا ہے۔ پوری کہانی قتل کی تحقیقات اور اس کے شواہد کو تباہ کرنے اور چھپانے پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں چوراورپولیس کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ انوراگ کشیپ بھی اس سیریز میں اپنی اداکاری کی مہارت ثابت کرتے نظرآئیں گے۔ انوراگ کشیپ نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک بہترین ہدایت کار ہیں۔ بلکہ ایک دم داراداکار بھی ہیں۔
یہ ویب سیریز ایک تفریحی بم ثابت ہونے والی ہے
بیڈ کاپ کے ٹریلرمیں انوراگ کشیپ کا ایک ڈائیلاگ ہے، دیکھ میں بہت فیئر آدمی ہوں… اتنا اچھا کہ میں رات کو چمکتا ہوں… ایسے ڈائیلاگ سن کر آپ کو ہنسنا یقینی ہے۔ مجموعی طور پر ویب سیریز کا ٹریلر بہت اچھا ہے اور یہ ویب سیریز ایک انٹرنینمنٹ بم ثابت ہونے والی ہے۔ گلشن دیویا بھی اپنے بہترین کردار سے انٹرنینکے لیے تیار ہیں۔
سیریز کب اور کہاں دیکھنے کو ملے گی
یہ ویب سیریز 21 جون کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ریلیز کی تاریخ سامنے آنے سے ناظرین کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سیریز کو آدتیہ دت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…