ٹی وی کی مشہور اداکارہ شلپا شندے انگوری بھابی کے نام سے گھر گھر میں مقبولیت حاصل کی ہے ۔انہوں نے باگ باس -11‘ کا تاج حنا خان کو شکست دے کرحاصل کیا تھا۔ بھابھی جی گھر پر ہیں سیریل نے مقبولیت دی۔ اداکارہ شلپا شندے دنوں شو خطروں کے کھلاڑی 14 کی وجہ سے خبروں کسی سرخیوں میں چھائی ہوئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ اس شو کا حصہ بن سکتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ یا میکرز کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ شلپا شندے ایک مشہور ٹی وی اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
شلپا شندے کی عمر 46 سال ہے اور انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک وقت تھا جب شلپا شندے دلہن بننے جارہی تھیں۔ یہاں تک کہ ان کی شادی کے کارڈ بھی چھپ گئے تھے،لیکن آخری وقت پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔ آخر ایسا کیا ہوا تھا ؟
اداکارہ شلپا شندے اداکار رومیت راج کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ دونوں شو مایکا (2007-2009) کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ ان کی منگنی ہو گئی تھی۔ ان کی شادی کی تیاریاں ہوگئیں تھیں، لیکن پھر یہ شادی ٹوٹ گئی۔ اس بارے میں شلپا شندےنے خود بات کی تھی۔
‘میں نے سب کچھ چھوڑ دیا تھا’
شلپا شندے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ‘میں نے اپنی شادی کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا تھا۔ ایک لڑکی کے طور پرمیں جانتی تھی کہ میرے شوہر اور اس کے خاندان کے لیے میری کیا ذمہ داریاں ہیں۔ میں سب کچھ اس کی مرضی کے مطابق کرتی تھی۔ میں نے ان کے تمام گھر والوں کو اپنے ذہن میں رکھتی تھی، لیکن وہ مجھ سے اورزیادہ توقعات رکھتا تھا۔
شلپا شندے نے مزید بتایا کہ میری شادی کی تیاریاں ہو چکی تھیں۔ میری شادی کا لباس تیار تھا۔ میں نے اپنے زیورات خریدلئے تھے۔ شادی کے کارڈ چھپ گئے تھے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ مجھے ایک ماہ قبل اپنی شادی کو ختم کرنا پڑا۔ لیکن میرے خیال میں یہ صحیح فیصلہ تھا۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑے گا ہر ایک چیز کے لئے،اب میں اپنے فیصلے خود لے سکتی ہوں۔
بھارت ایکسپریس
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…
جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…
عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…