انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan Attack Case: سیف علی خان حملہ معاملہ، پہچان چھپانے کیلئے کپڑے بدلتا تو کبھی جوتے چُراتا نظر آیا ملزم

ممبئی: ممبئی پولیس اداکار سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے الرٹ ہے۔ مشتبہ شخص کی تصویر سامنے آئی ہے۔ تصویر میں ملزم کو اپنی شناخت چھپانے کے لیے کپڑے بدلتے ہوئے دیکھا گیا۔ سامنے آئی تصویر میں مبینہ حملہ آور پیلے رنگ کی شرٹ پہنے نظر آیا۔ پھر اسے کپڑے بدلنے کے بعد باندرہ اسٹیشن کے قریب بھی دیکھا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر سیف کے گھر اور باندرہ کے لکی ہوٹل علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ہے۔ تصویر صبح 8 بجے کی ہے۔ حملہ آور کا حُلیہ بدلا ہوا ہے۔ وہ آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

تفتیشی افسران کو سیف علی خان کیس میں ملزم کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے، جو 12 جنوری کی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ ورسووا علاقے سے ہے۔ کلپ میں مشتبہ شخص جوتے چوری کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف علی خان پر حملے کو 50 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور پولیس ابھی تک مفرور ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ملزم کو پکڑنے کے لیے ممبئی کی مقامی پولیس اور کرائم برانچ نے 40 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ملزم کی ممبئی، تھانے اور پالگھر ضلع کے مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں اس وقت قید ہوئی جب حملہ آور ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن کے درمیان گھوم رہا تھا۔ پولیس کی ٹیمیں اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش میں مصروف ہیں۔

وہیں، ایک شخص کی سیڑھی پر چڑھ کر اداکار شاہ رخ خان کے گھر کی دیوار کے اندر جھانکنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، یہ 14 جنوری کی ہے، یعنی سیف علی خان پر حملے سے دو دن پہلے۔ یہ اداکار کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا۔

اس میں مشتبہ شخص کو دیوار پر خاردار تاروں کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے دیوار پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کلپ میں کتوں کے بھونکنے پر اس شخص کو موقع سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

11 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

34 minutes ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

51 minutes ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

1 hour ago