قومی

Parveen Shaikh Sacked: فلسطین سے متعلق پوسٹ لائک کرنے پرپرنسپل کے خلاف بڑی کارروائی، 12 سالوں سے اسکول سے وابستہ پروین شیخ برطرف

Somaiya School Principal Parveen Shaikh Sacked: ممبئی کے ایک اسکول کی انتظامیہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے پرنسپل پروین شیخ کی خدمات ختم کردی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی انہیں فلسطین سے متعلق موضوع اور حماس-اسرائیل جنگ پرسوشل میڈیا پوسٹ کو لائک کرنے کے لئے عہدہ چھوڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔ ممبئی کے ودیا وہارعلاقے میں سومیا اسکول کی پرنسپل پروین شیخ نے عہدے سے اپنی برخاستگی کو پوری طرح سے غیرقانونی، سخت اورغیرمناسب فیصلہ بتاتے ہوئے سیاست سے متاثرقراردیا۔

اسکول انتظامیہ نے کہا کہ “اس کی پرسنل سوشل میڈیا سرگرمیاں تعلیمی ادارے کے اقدارکے مطابق نہیں تھیں۔” پروین شیخ کے معاون نے 2 مئی کوکہا تھا کہ انتظامیہ نے اس سے پہلے سوشل میڈیا پرمبینہ طور پران کے نظریات پرمستعفی ہونے کوکہا تھا۔ انتظامیہ نے تب کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

منگل کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرشیئرکئے گئے ایک بیان میں سومیا اسکول کی انتظامیہ نے کہا “پروین شیخ کی سوشل میڈیا پر ذاتی سرگرمیاں ہمارے اقتدارکے ساتھ بالکل میل نہیں کھاتی تھیں اوراس لئے تشویش کوسنجیدگی سے دیکھتے ہوئے اورغوروفکر کے بعد، اس نے ان کی خدمات ختم کردی ہیں۔” بیان میں اسکول انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ “گرچہ ہم اظہاررائے کی آزادی کے اختیارات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ مطلق نہیں ہے اوراسے دوسروں کے لئے ذمہ داری اوراحترام کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہئے۔”

پروین شیخ نے کہی یہ بڑی بات

گزشتہ ہفتے کی شروعات میں سومیا اسکول انتظامیہ نے میڈیا کو مطلع کیا کہ اس نے پروین شیخ سے تحریری وضاحت طلب کی ہے اوراس کے جواب کا انتظارکیا جا رہا ہے۔ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انتظامیہ کو پروین شیخ سے کوئی وضاحتی جواب ملا یا نہیں۔ پروین شیخ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ”ان کی برخاستگی پوری طرح سےغیرقانونی تھی اورانتظامیہ سے نوٹس حاصل کرنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا سے ان کی برخاستگی کی خبرسن کروہ حیران رہ گئیں۔”

انہوں نے دعویٰ کیا “ایک اسکول پرنسپل کے طور پرمیرا کام غیرمعمولی رہا ہے اوراس وجہ سے میری برخاستگی غلط اورنا انصافی ہے۔ پروین شیخ نے مزید کہا کہ وہ مایوس ہیں کیونکہ اسکول انتظامیہ نے ان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ سخت اورنامناسب کارروائی کی۔ یہ کارروائی سیاست سے متاثرمعلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہماری قانونی نظام اورہندوستانی آئین پرپختہ یقین ہے اورمیں فی الحال اپنے قانونی اختیارات پرغورکررہی ہوں۔” قابل ذکرہے کہ پروین شیخ گزشتہ 12 سالوں سے اسکول سے منسلک تھیں اورانہوں نے 7 سال قبل پرنسپل کا عہدہ سنبھالا تھا۔”

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

38 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago