انٹرٹینمنٹ

Armaan Malik-Aashna Shroff Engaged: ارمان ملک-آشنا شراف نے کی منگنی، بھری محفل میں رومانٹک ہو کر جوڑے نے کیا لپ لاک

Armaan Malik-Aashna Shroff Engged: بالی ووڈ کے مشہورگلوکارارمان ملک نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ آشنا شراف سے باضابطہ طور پر منگنی کرلی۔ اس دوران یہ جوڑا بہت خوش نظر آیا اوراب ان کی انگوٹھی کی تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔ اپنی منگنی کے خاص موقع پر یہ جوڑا کافی رومانٹک نظرآیا اور دونوں نے ہجوم میں لپ لاک کیا۔

ارمان ملک اور آشنا شراف کی منگنی

ارمان ملک اورآشنا شراف نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور22 اکتوبرکومنگنی کرلی۔ اس کے ساتھ ہی اب جوڑے کی منگنی کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انسٹنٹ بالی ووڈ نے اپنے انسٹاگرام پر جوڑے کی منگنی کی ویڈیو شیئرکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں پہلے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہیں۔ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے گلے لگتے ہیں اورپھردونوں نے لپ لاک کیا۔ مداحوں کو بھی جوڑے کا یہ پیارا انداز پسند آرہا ہے۔

 

اس جوڑے کو اس روپ میں دیکھا گیا
دونوں اپنی منگنی پر بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔ اس دوران آشنا نے پرنٹ شدہ بلیک اینڈ وائٹ ساڑھی پہنی، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس کے علاوہ اس نے اپنے بالوں کو بھی کھلا رکھا تھا جو اس کی شکل میں دلکشی بڑھا رہا تھا۔ جبکہ ارمان نے گرے رنگ کا سوٹ پہنا تھا جس میں وہ بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ عرصہ قبل ارمان ملک نے آشنا کو پرپوز بھی کیا تھا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ جبکہ اگر ہم ارمان کی گرل فرینڈ آشنا کی بات کریں تو وہ ایک لائف اسٹائل بلاگر ہیں۔

صارفین دے رہے ہیں مبارکباد 
اس کے ساتھ ہی اب صارفین بھی اس ویڈیو پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ ایک اور صارف نے لکھا، مبارک ہو۔ تیسرے صارف نے لکھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ صارفین اب اس طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

1 hour ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

2 hours ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

2 hours ago