نئی دہلی: ‘ریڈیئنس ویکلی’ کے 60 سال مکمل ہونے پرانڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق نائب صدرجمہوریہ ڈاکٹرحامد انصاری کے علاوہ ریڈیئنس کے محبین، خیرخواہ، ماہرین تعلیم، دانشوران، صحافیوں اورملی وسماجی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹرحامد انصاری نے اپنا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘جمہوری ملک میں میڈیا کا کرداربہت اہم ہوتا ہے۔ یہ عوام میں آگاہی، تعلیم، بیداری اورقومی قوانین کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ میڈیا ہی ایک ایسا شعبہ ہے جو حکومتی پالیسیوں اورکاروائیوں پرگہری نظررکھتا ہے اورحکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتا ہے”۔
بی بی سی کے سابق صحافی ستیش جیکب نے میڈیا اور ہندوستانی مسلمانوں پر بات کرتے ہوئے میڈیا کے کردارپرتفصیل سے بات کی اورکہا کہ موجودہ دورمیں صرف مسلمان ہی نہیں میڈیا کو بھی خطرات اورمشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا حصہ ہونے کے ناطے مجھے یہ کہنے میں کوئی عارنہیں ہے کہ میڈیا نے ہمیں مایوس کیا ہے۔ ایک میڈیا کو ایمانداری کے ساتھ اپنا کردار جس طرح نبھانا چاہئے، اس میں وہ کامیاب نہیں ہے۔
بورڈ آف اسلامک پبلی کیشنزکے چیئرمین پروفیسرمحمد سلیم انجینئرپروگرام کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں ریڈینس نے بے آواز، دبے کچلے، محروم ومظلوم لوگوں کی آوازبننے اورہندوستانی سماج کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ہفتہ وار(ریڈینس) ابتدا سے ہی انصاف، سچائی اورمسلمانوں ودیگراقلتیوں، قبائلیوں اورکمزور طبقات کے لئے آوازاٹھاتا رہا ہے۔
قبل ازیں ہفت روزہ کے چیف ایڈیٹر پروفیسر اعجازاحمد اسلم نے اپنے افتتاحی خطاب میں ریڈینس کے اب تک کے سفرپرروشنی ڈالی۔ اس موقع پرریڈینس کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والوں کو شال اورمومنٹو پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ ان میں انتظارنعیم، اے یوآصف، سید نورالزماں، سید خلیق احمد، عبد الباری مسعود کے اسماء شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت بورڈ آف اسلامک پبلی کیشنز کے سکریٹری سید تنویراحمد نے کی اورہفتہ وارکے ایڈیٹرسکندراعظم نے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…