قومی

Israel-Gaza Conflict: پی ایم مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے فون پر بات کی بات، دہشت گردی اور شہریوں کی ہلاکت پر کیا تشویش کا اظہار

Israel-Gaza Conflict: اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے جنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، پیر (23 اکتوبر) کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کی۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم دونوں نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی بات کی

اس سے قبل پی ایم مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات کی تھی۔ عباس سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا، ’’فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران میں نے غزہ کے الاہل اسپتال میں شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ ہم نے دہشت گردی، تشدد اور خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہم نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

بنجمن نیتن یاہو سے کہی یہ بات

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غزہ سے تازہ ترین اپڈیٹ

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں اب تک تقریباً 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 5087 اور فلسطین کے مغربی کنارے میں 95 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 1405 اسرائیلی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں، اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت کے باعث 12 اسپتال اور 32 ہیلتھ سینٹر بند ہیں۔ جبکہ، 830 بچوں سمیت تقریباً 1500 افراد اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 57 طبی اہلکار ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 436 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جن میں 182 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

17 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

50 minutes ago