انٹرٹینمنٹ

Ganpath Movie Review: ایکشن سے بھرپور ہے ٹائیگر شراف کی ‘گنپت’، فیوچرسٹک ڈرامہ دیکھ کر شائقین ہوئے خوش! ناقدین نے بھی تعریف کی

Ganpath Movie Review: ٹائیگر شراف اسٹارر فلم ’گنپتھ – اے ہیرو از بورن‘ تھیٹروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ دسہرہ کے موقع پر آنے والی اس فلم کو ناظرین بہت پسند کر رہے ہیں۔ ٹائیگر شراف کے مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس میں ٹائیگر کی ہیروئن کریتی سینن ہیں جب کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اسے ناقدین کی جانب سے بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری وکاس بہل نے کی ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسروں میں واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپشیکھا دیش مکھ بھی شامل ہیں جنہوں نے اسے ایک ایکشن فلم کے طور پر پروموٹ کیا ہے، گنپتھ کی کہانی مستقبل میں واقع ہوتی ہے۔ اس میں ایسا ایکشن دکھایا گیا ہے، جو اب تک بالی ووڈ میں زیادہ نہیں دیکھا گیا۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم جب جمعہ 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تو اس کے پہلے دن یعنی پہلے شو کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں لوگوں کا ہجوم تھا۔

فیوچرسٹک ایکشن تھرلر/تفریحی فلم

‘گنپت’ کو ناظرین سے، تھیٹر سے لے کر سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز اور نیوز ویب سائٹس تک اچھی ریٹنگ ملی ہے۔ فرسٹ پوسٹ میڈیا گروپ نے اس ایکشن سے بھرپور فلم کو 3+ اسٹارز دیے ہیں۔ فرسٹ پوسٹ نے کہا کہ ٹائیگر شراف ایکشن کنگ ہیں۔ فلمی بیٹ نے  ‘گنپت’ 3 اساٹر کی ریٹنگ دی ہے۔ فلمی بیٹ کے مطابق اس فلم میں ٹائیگر کا سویگ اور زبردست ایکشن دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے لکھا- یہ ایک سنجیدہ اور پرکشش فلم ہے۔

پیسہ وصول ہے فلم گنپت

انٹرٹینمنٹ پورٹل Pinkvilla نے لکھا کہ اس فلم نے ایکشن کو ایک نئی سطح پر پہنچایا۔ نیوز-18 نے لکھا کہ یہ ایک ‘سپر ہٹ فیوچرسٹک ڈرامہ’ ہے۔ ساتھ ہی بالی ووڈ لائف نے ‘گنپت’ کو 3 اسٹارز دیے اور لکھا – یہ فلم پیسہ وصول ہے، ناظرین کے لیے ایکشن انٹرٹینر ہے۔

‘گنپت’ کو دیکھنے کے بعد سینما گھروں سے واپس آنے والے بہت سے لوگوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ X پر اس کے جائزے شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا، “گنپت نے پرجوش انداز میں بالی ووڈ کو مستقبل کی دنیا میں دھکیل دیا۔ ٹائیگر نے وہی کیا جو وہ بہترین کرتا ہے – ایکشن۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ٹریکر رمیش بالا نے لکھا، “گنپت ایک فیوچرسٹک ایکشن تھرلر/انٹرٹینر ہے۔ یہ ایک ٹریٹ ہے۔ ٹائیگر شراف کے مداح، ان کے کیریئر کی سب سے جدید ایکشن فلم..اسے ان کے اسٹائل سویگ اور ایکشن کے لیے دیکھیں!

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

21 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

28 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

34 minutes ago

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

2 hours ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago