-بھارت ایکسپریس
Arbaaz Khan-Shura Khan Wedding Details: بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان کے بھائی اربازخان آج سرخیوں میں ہیں۔ اربازخان کی نئی گرل گرینڈ کی بحث اس وقت آپ کو ہرطرف سنائی دے رہی ہے۔ اچانک اداکار کا نام ایک لڑکی سے جوڑا جا رہا ہے، جس کی پہچان روینہ ٹنڈن کی میک اپ آرٹسٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملائیکہ اروڑہ اور جیورجیا انڈرانی کے بعد اب اربازخان نے شوریٰ خان کے ساتھ رشتے سے لائم لائٹ میں آئی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک نہ تو اربازخان اورنہ ہی شوریٰ خان نے اپنے رشتے کوکنفرم کیا ہے۔
کب ہے ارباز خان کی شادی؟
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں اب ارباز خان اور ان کی نئی گرل فرینڈ شوریٰ خان کی شادی کی تاریخ ریویل کردی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ارباز خان دوسری بار دولہا بنیں گے اور خان فیملی میں ایک بار پھر شادی کی شہنائی بجے گی۔ اب 56 سال کی عمر میں ارباز خان کی دوسری شادی کرنے کی خبرسامنے آرہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ اسی ماہ اداکارشادی کریں گے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایکسکلوزیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارباز کان 24 دسمبر کو شادی کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔
کہاں ہوگی ارباز خان کی شادی؟
اتنا ہی نہیں اس جوڑے کی شادی سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک انٹیمیٹ ویڈنگ ہونے والی ہے۔ ممبئی میں ہی یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ ارباز خان اور شوریٰ کی شادی میں صرف فیملی کے لوگ اور بے حد خاص دوست ہی شامل ہوسکیں گے۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی اربازخان کی لسٹ میں شامل ہوں۔ دراصل، روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا تھڈانی دونوں ہی شوریٰ کے بے حد قریب ہیں۔ شوری خان کئی سال سے ان دونوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی بڑے بالی ووڈ شخصیات کی میک اپ آرٹسٹ ہیں۔
کون ہیں شوریٰ خان؟
ان میں تلسی کمارسے لے کرردھما پنڈت، نیا شرما اورٹسکا چوپڑا جیسے نام شامل ہیں۔ وہیں ان کی لواسٹوری کی بات کریں تو ان کا پیارفلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پرپروان چڑھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی فلم کے دوران دونوں کے درمیان لواسٹوری شروع ہوئی تھی، جواب شادی میں تبدیل ہونے والی ہے۔ حالانکہ ابھی شادی سے متعلق اس سے زیادہ کوئی اورجانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ ایسے میں فینس بھی اب اداکار کے پبلک اناؤنسمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…