قومی

NCP Working President Praful Patels Press Conference: اقلیتوں کے مسائل سے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی پارٹی، این سی پی کے کارگزار صدر پرفل پٹیل کا بڑا بیان

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کےکارگزارصدراورسابق مرکزی وزیرپرفل پٹیل نے آج یہاں کہا کہ پارٹی اقلیتوں کے مسائل سے کسی قیمت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جانے والے پاکستان 1947 میں جا چکے ہیں اورپارٹی اقلیتوں کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے لیڈروں سے سماج کے اندرتعلیم کے لئے بیداری مہم چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی سماج کے بچے تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کریں تاکہ وہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اقلیتوں کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پرفل پٹیل کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم سکولرجماعت نہیں ہیں۔

پرفل پٹیل نے کہا کہ ہماری بنیاد وں میں سیکولرازم موجود ہے۔ آئین اورقانون کی بالادستی پرہمارا پورا یقین ہے۔ پرفل پٹیل نے مسلم، کرسچن، جین، بودھ، سکھ، پارسی سمیت تمام اقلیتی طبقوں کے لیڈروں سے اپیل کی کہ پوری طاقت کے ساتھ پارٹی کے منچ پراپنی قوم کے مسائل اٹھائیں اورپارٹی اسے حل کرانے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ جدو جہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کوئی ہو ہم اس کے حق میں آواز بلند کریں گے اور کبھی بھی مظلوموں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے پاس ایک مضبوط آئین ہے اور بابا صاحب کی قیادت میں بنائے گئے اس آئین میں تمام طبقوں کے مسائل کا مکمل حل موجود ہے۔ اس میں سبھی کے حقوق کی ضمانت، اظہاررائے کی آزادی اور اپنے مذاہب پر چلنے کی پوری گارنٹی دی گئی ہے۔ کوئی بھی انسان آئین سے بالاتر نہیں ہے۔ ساتھ ہی این سی پی مہاراشٹر کے صدراورپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سنیل تٹکرے نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی میں سبھی کا استقبال ہے اورسب لوگوں کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے اورسبھی کے مسائل پارٹی میں سنے اور حل کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کسی بھی سماج کو مایوس نہیں کرے گی اور آئین میں ان کو دی گئی ضمانت کی تکمیل کیلئے جد وجہد کرے گی۔

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اوراقلیتی امورکے قومی صدرایڈوکیٹ سید جلال الدین نے پارٹی میٹنگ میں آئے اپنے تمام لیڈران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صدراجیت پوار، پرفل پٹیل اورسنیل تٹکرے سمیت تمام لوگوں کے مشکوروممنون ہیں، جنہوں نے ہمیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہم اقلیتوں کے مسائل کیلئے جدوجہد کریں گے۔ سید جلال الدین نے کہا کہ بھارت ایک کثیرمذاہب اورکثیرلسانی ملک ہے۔ اس کی جڑوں میں سیکولرازم اورعدم تشدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا مقابلہ صرف محبت، پیاراوربھائی چارے سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جس طرح صوفی سنتوں نے خود کو سماج کیلئے مفید بنایا اسی طرح ہمیں بھی سماج کیلئے خود کو مفید بنانا ہوگا۔ انہوں نے اقلیتی طبقات سے آنے والے بچوں سے تعلیم کے ساتھ تربیت کے میدان میں اعلیٰ کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کی نمائندہ جماعتوں سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنے اپنے مسائل سے پارٹی کوروبرو کرائیں اور ہم انہیں پارٹی فورم پر پوری طاقت کیساتھ اٹھائیں گے اورسرکاروں کے ساتھ مل کران کے حل کیلئے جد و جہد کریں گے۔ اس موقع پرمیٹنگ میں ملک بھرسے پارٹی کے لیڈران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago