انٹرٹینمنٹ

Alia Bhatt-Ranbir Kapoor: شوہر رنبیرکپور کے ساتھ انجوائے کررہی عالیہ بھٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر

رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ بالی ووڈ انڈسٹری کے پاورکپلس میں سے ایک ہیں۔ ان دنوں دنوں پیرس میں چھٹیوں کا انجوائے کررہے ہیں۔ جوڑے کی ایک تصویرسامنے آئی ہے، جس میں دونوں پیرس کی سڑک پرگھومتے ہوئے نظرآئے۔ اس دوران جوڑے نے فین کے ساتھ سیلفی بھی کھنچوائی۔ رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کی وائرل تصویرنے سوشل میڈیا پرسب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پرایک تصویرشیئرہوئی ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورنظرآرہے ہیں۔ دونوں اپنے فینس کے ساتھ سیلفی دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ تصویرمیں رنبیرکپورکی ہلکی داڑھی بھی نظرآرہی ہے۔ اس دوران عالیہ بھٹ بیج کوٹ میں نظرآئیں، جسے انہوں نے وہائٹ ٹاپ سے پیئرکیا۔ انہوں نے بالوں کا بنا بنایا ہوا تھا اورساتھ ہی ایک بیگ بھی کیری کیا۔

ایئرپورٹ پر بیٹی کے ساتھ اسپاٹ ہوا تھا جوڑا

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیرکپورنے ٹی شرٹ کے اوپرشرٹ پہنی ہے۔ وہ تصویرمیں کیپ پہنے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ ہفتے رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ ممبئی ایئرپورٹ پراسپاٹ ہوئے تھے۔ جوڑۓ کے ساتھ بیٹی راہا کپوربھی نظرآئیں۔ وہیں، رنبیر کپور کی ماں نیتوکپوربھی نظرآئیں۔ اس دوران دادی نیتوکپورکو دیکھ کرراہا کپورکی خوبصورت ادائیں سوشل میڈیا پر جم کروائرل ہوئی تھی۔

 

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلمیں

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیرکپوراپنی آنے والی فلم ’رامائن‘ میں مصروف ہیں، جسے نتیش تیواری بن رہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیرکپور بھگوان شری رام کے کردارمیں نظرآئیں گے۔ وہیں، عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ’جگرا‘ کی ریلیزکا انتظارکررہی ہیں۔ یہ فلم 11 اکتوبر، 2024 کو سنیما گھروں میں دستک دے گی۔ ’جگرا‘ کوعالیہ بھٹ نے کرن جوہرکے ساتھ مل کرپروڈیوس کیا ہے۔ ویدانگ رینا بھی فلم کا حصہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

13 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

50 minutes ago