اسپورٹس

Shubman Gill And Mohammed Siraj: محمد سراج کو شبھمن گل نے لائیو میچ میں کیا ٹرول، آپس میں بھڑگئے دونوں ہندوستانی؟

Shubman Gill Trolled Mohammed Siraj: شبھمن گل نے بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سنچری لگائی۔ پہلی اننگ میں سستے میں نمٹنے والے شبھمن گل نے دوسری اننگ میں 176 گیندوں میں 10 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 119 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں تیز گیند بازمحمد سراج نے مقابلے میں دو وکٹ حاصل کئے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں شبھمن گل اپنے ساتھی کھلاڑی محمد سراج کو لائیو میچ میں ٹرول کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

اس ٹرولنگ کے بعد سال کھڑا ہو رہا ہے کہ کیا دونوں ہندوستانی کھلاڑی آپس میں بھڑگئے؟ تو آپ کو بتادیں کہ شبھمن گل نے صرف محمد سراج کے مزے لئے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شبھمن گل ہیلمیٹ لے کرسلی پوائنٹ پر فیلڈنگ کے لئے آرہے ہوتے ہیں۔ اسی درمیان اسٹمپ مائیک کے قریب شبھمن گل نے کہا، “محمد سراج آفیشیل، آفیشیل آئی ڈی ہے۔ باقی سب فیک ہیں۔”

اب آپ کے دل میں سوال کھڑا ہو رہا ہوگا کہ آخرشبھمن گل نے بیچ میچ میں ایسا کیوں کہا؟ واضح رہے کہ محمد سراج ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوچکا ہے، جس میں وہ اپنی انسٹا گرام آئی ڈی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ پرانے ویڈیو میں محمد سراج اپنی انسٹا گرام آئی ڈی کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ کون سی ان کی آفیشیل آئی ڈی اور کون سی فرضی ہے۔

 

دوسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں نہیں ہوئی کوئی تبدیلی

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ چنئی ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد بی سی سی آئی نے 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا تھا۔ دوسرے ٹسٹ کے لئے بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

21 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

51 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago