انٹرٹینمنٹ

Mission Raniganj: مشن رانی گنج کے فلاپ ہونے پر اکشے کمار کا آیا ریکشن ، کہا- اب تک 150 فلمیں کر چکا ہوں اور یہ میری بہترین فلم…

Mission Raniganj: یہ سال اکشے کمار کے لیے اب تک کچھ خاص نہیں رہا۔ 1-2 کو چھوڑ کر ان کی تمام فلمیں فلاپ ہو رہی ہیں۔ ان کی حالیہ فلم مشن رانی گنج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ فلم کو اپنا بجٹ پورا کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ فلم کے فلاپ ہونے پر اکشے کمار کا ریکشن  سامنے آیا ہے۔

مشن رانی گنج کی بات کریں تو یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ یہ جسونت سنگھ گل کی کہانی ہے۔ جس نے کوئلے کی کان میں پھنسے 65 کان کنوں کی جان بچائی تھی۔ اکشے  کمارنے فلم میں جسونت کا کردار ادا کیا ہے۔ پرینیتی چوپڑا نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

اکشے کمار نے   ظاہر کیا ریکشن

ٹائمز ناؤ نوبھارت کو دیئے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے مشن رانی گنج کے فلاپ ہونے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا – اگر ہم کمرشل پر نظر ڈالیں تو اس فلم نے اتنی کمائی نہیں کی جتنی اسے کرنی چاہیے تھی۔ لیکن میں یہاں یہ جان کر آیا ہوں کہ فلم اچھا نہیں چل رہی ہے۔ میں یہاں ذمہ داری لینے آیا ہوں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ اب تک میں نے 150 فلمیں کی ہیں اور یہ میری بہترین فلم ہے۔ میں اس لیے آیا ہوں کہ فلم نہیں چلی۔

جس فلم پر کام ہو چکا ہے اس پر دوبارہ فلم بنانا؟

اکشے نے مزید کہا- کبھی آپ کو کامیابی ملتی ہے، کبھی نہیں ملتی۔ کبھی فلمیں چلتی ہیں، کبھی نہیں چلتیں۔ اگر میں چاہوں تو سنگھ از کنگ، راؤڈی راٹھور جیسی فلمیں کر سکتا ہوں اور اچھی کمائی کر سکتا ہوں۔ لیکن میں نے یہ فلم کی۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں کمرشل فلمیں نہیں کروں گا۔ ویلکم 3 بن  رہی ہے۔ وہ فلم  الگ تھی۔ وہ کمر شل  تھی اور یہ الگ ہے۔ یہ ایک  سچی کہانی پر مبنی  ہے۔ ایسے کئی حادثات ہوچکے ہیں ۔لیکن کوئی نہیں بچ پایا۔ مجھے یہ کہانی مختلف لگی۔ جسونت سنگھ ایسے تھے کہ انہیں معلوم تھا کہ مرنا ہے ۔لیکن اس کے باوجود انہو ں نے وہاں جا کر لوگوں کو بچایا۔ میں نے یہ فلم یہ جانتے ہوئے بھی کی  کیوں کہ یہ کمرشل سینما نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

56 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago