علاقائی

MP Election 2023: مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو بنایا نشانہ، کہا- وہ قبائلیوں کی توہین کرتے ہیں

MP Election 2023: مدھیہ پردیش میں انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں انتخابی مہم کے لیے مدھیہ پردیش کے شہڈول پہنچے راہل گاندھی نے جن آکروش ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا، ‘جس کی جتنی حصہ داری ہے اس کو اس کے مطابق حصہ ملنا چاہیے۔ پی ایم مودی قبائلیوں کی بات کرتے ہیں لیکن وہ ان کی دل سے عزت نہیں کرتے۔ اگر انہوں نے ایسا کیا ہوتا تو وہ یقینی طور پر ذات پات کی مردم شماری کرواتے۔

راہل گاندھی نے کہا، ‘اگر حکومت ہند 100 روپے خرچ کرتی ہے تو او بی سی زمرے کے افسران صرف 5 روپے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اب بتاؤ اگر حکومت ہند 100 روپے خرچ کرتی ہے تو قبائلی افسران کتنے کا فیصلہ کرتے ہیں؟ قبائلی افسران 100 روپے میں سے صرف 10 پیسے کا فیصلہ لیتے ہیں۔ قبائلی برادری کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔

ذات پات کی مردم شماری کرانے کا کیا وعدہ

راہل گاندھی نے شہڈول میں اس انتخابی ریلی کے دوران ذات کا سروے کرانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مودی جی پر اتنا دباؤ ڈالیں گے کہ انہیں ذات پات کی مردم شماری کرانی پڑے گی۔ بی جے پی والے اس سے بچ نہیں سکتے۔ ذات پات کا سروے معاشرے کے ایکسرے کی طرح ہوتا ہے، اس سے پتہ چلے گا کہ کون کتنا پسماندہ ہے اور کتنی پریشانی میں ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کرنے کا ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ ذات پات کی مردم شماری کے بعد ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ کانگریس پارٹی اس کام کو مکمل ہی کرے گی۔ یہ یاد رکھنا۔ جب ہم کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اسے نہیں توڑتے۔ ملک میں ذات پات کی مردم شماری ہوگی اور ہندوستان کے غریبوں کو ان کا حصہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں- Yasar Shah Reaction On Israel-Palestine Conflict: اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان ایس پی رہنما کا چونکا دینے والا بیان، کہا ہم فلسطین کے ساتھ ہیں کیونکہ وہاں …

پی ایم مودی ذات کا سروے نہیں کرانا چاہتے

پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چونکہ پی ایم مودی پسماندہ ذاتوں کی ترقی نہیں چاہتے، اس لیے وہ ذات پات کی مردم شماری نہیں کرانا چاہتے لیکن کانگریس پارٹی یہ کام کرے گی۔ یہ سیاسی فیصلہ نہیں انصاف کا فیصلہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago