بھارت ایکسپریس۔
ممبئی اورحیدرآباد میں ملک کی دوایسی فلم سٹی ہیں، جہاں ساوتھ سے لے کربالی ووڈ تک کئی فلموں کی شوٹنگ ہوتی ہیں۔ آنے والے وقت میں نوئیڈا کو بھی فلم سٹی کی سوغات ملے گی۔ اس پروجیکٹ کا اعلان یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سال 2020 میں کی تھی۔ اب رپورٹ ہے کہ اکشے کمار سمیت کئی فلمی ہستیاں اس پروجیکٹ میں انویسٹ کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ پروجیکٹ تین فیزمیں بن کرتیارہونے والا ہے، جس کے پہلے فیز کے لئے حکومت کی طرف سے ٹینڈرنکالا گیا اوراسی کے لئے اکشے کمار کی کممپنی ’کیپ آف گڈ فلمس‘، بونی کپورکی ’بیویو پروجیکٹ‘، ’کیپ آف گڈ فلمس‘، ’لائنس فلم پرائیویٹ لمیٹیڈ‘ اورٹی سیریزسمیت کئی کمپنیوں نے ٹینڈربھرے ہیں۔
1000 ایکڑمیں بننے والی ہے فلم سٹی
یہ فلم سٹی 1000 ایکڑکے ایریا میں بن کرتیارہونے والا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق تو 740 ایکڑایریا ایسا ہوگا، جسے فلموں کی شوٹنگ کے لئے رکھا جائے گا۔ اس میں 40 ایکڑکی جگہ میں فلم انسٹی ٹیوٹ بھی ہوگا۔ اس فلم سٹی میں 120 ایکڑ کے ایریا میں امیوجمنٹ پارک بنے گا اور بچی ہوئی 100 ایکڑ کی جگہ کمرشیل استعمال کے کام آئے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں میڈیا انڈسٹری کے آفس، تھیم پارک، ہوٹل اور ریٹیل اسٹور بھی ہوں گے۔
10 ہزار کروڑ ہے پروجیکٹ کی لاگت
رپورٹ کی مانیں تواس فلم سٹی کو بنانے میں 10 ہزار کروڑ روپئے کا انوسٹمنٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ تینوں فیزکا کام سال 2029-2028 تک پورا ہوجائے گا۔ وہیں اسی پروجیکٹ میں انوسٹ کرنے کے لئے اکشے کماراور باقی ہستیوں نے ٹینڈربھرے ہیں۔ یہ فلم سٹی اس لئے بھی خاص ہے، کیونکہ یہ زیورایئرپورٹ سے صرف چارکلو میٹر کی دوری پر بن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فلم سٹی کو پاڈ ٹیکسی کے ذریعہ ایئرپورٹ سے جوڑنے کی بھی تیاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…