بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Air Strikes on Iran: پاکستان نے ایران پر کی گئی اپنی ایئراسٹرائیک پربیان جاری کیا ہے۔ اسلام آباد سے پاکستان وزارت خارجہ کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق، اس ایئراسٹرائیک میں الگ الگ ٹھکانوں پرکئی دہشت گردوں کی موت ہوئی ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان حکومت کے مطابق، خفیہ ایجنسیوں کی خفیہ اطلاع پریہ آپریشن کیا گیا تھا۔ اسے ‘Operation Marg Bar Sarmachar’ نام دیا گیا تھا۔
دہشت گرد تنظیموں کی تفصیل ایران کو دی تھی
پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اس نے جمعرات کی صبح بلوچستان کے علاقے میں ایک کے بعد ایک کئی دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جانکاری کے مطابق، یہ حملے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اوربلوچستان لبریشن فورس (بی ایل ایف) کے ٹھکانوں پرکئے گئے ہیں۔ پاکستان وزارت خارجہ نے جاری بیان میں واضح کیا کہ وہ مسلسل کئی سالوں سے ایران سے اس کے ملک کے خلاف سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی تفصیل اوردیگرجانکاری ایران کے ساتھ شیئر کرتا آیا ہے۔ تاہم کئی باروارننگ دینے کے بعد بھی اس نے ان پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ یہ دہشت گرد تنظیم کئی بار بے گناہ پاکستانی عوام کا خون بہاچکے ہیں۔
آپریشن خفیہ ایجنسیوں کے اِن پٹ پر
پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سیکورٹی کے لئے ہرممکن قدم اٹھائے گی۔ اپنے عوام کا تحفظ اس کے لئے سب سے پہلے ہے، جس سے وہ قطعی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ یہ پورا آپریشن خفیہ ایجنسیوں کے ان پٹ پرپورے احتیاط کے ساتھ کیا گیا ہے، جس سے ایران کی عام عوام کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ یہاں بتادیں کہ بدھ کو ایران نے پہلے پاکستان پرایئراسٹرائیک کی تھی، جس میں کل سات لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ اب پاکستان نے ایران پرایئر اسٹرائیک کی ہے۔ دونوں ایک دوسرے ممالک میں سرگرم دہشت گردانہ تنظیموں کو بچانے اورایک دوسرے کے ممالک کے خلاف کام کرنے کی الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کرتے آئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…