اسپورٹس

Paksitan Cricket: پاکستان کرکٹ میں استعفوں کا انبار، ایک ساتھ 3 عہدیدار پی سی بی سے علیحدہ

PCB Major Setback 3 Resignation Together: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایشیا کپ 2023 کے بعد سے سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں چل رہا ہے۔ وہیں ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے توٹیم میں تبدیلی کی جھڑی لگ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں پی سی بی کے اندرکے کئی عہدوں پربھی مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے اورایک کے بعد ایک استعفے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ جمعرات کو ہوا جب جانکاری سامنے آئی کہ تین کوچ نے ایک ساتھ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تین سینئروں کا ایک ساتھ استعفیٰ

حالانکہ یہ عہدیدار پاکستان کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ تھے۔ ان تینوں کوچ کے نام ہیں مکی آرتھر، گرانڈ بریڈبرن اوراینڈریو پٹک حال ہی میں ونڈے ورلڈ کپ کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ این سی اے میں نئے کوچنگ اسٹاف کو مقرر کیا گیا تھا۔ سال 2016 سے 2019  تک پاکستان کے چیف کوچ رہے مکی آرتھرکواپریل 2023 میں ٹیم کا ڈائریکٹر آف کرکٹ بھی بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ براڈ برن 2018 سے 2020 تک ٹیم کے ساتھ بطورفیلڈنگ کوچ تھے۔ گزشتہ سال انہیں چیف کوچ بھی بنایا گیا تھا۔ ساتھ ہی پٹک ٹیم کے ساتھ بطور بلے بازی کوچ تھے۔ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان نے سبھی کوچ اورکپتانوں میں تبدیلی کی تھی۔ اس کے بعد ان تینوں کو نیشنل ٹیم سے ہٹ کراین سی اے میں ذمہ داری ملی تھی۔ وہیں محمد حفیظ کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقررکیا گیا تھا۔

محمد بنے تھے چیف کوچ

ساتھ ہی ابھی اختتام پذیرہوئی آسٹریلیا ٹسٹ سیریز میں محمد حفیظ چیف کوچ تھے۔ اس کے علاوہ ایڈ ہولی اوک کو بلے بازی کوچ اور عمرگل اورسعید اجمل کو بالترتیب تیز گیند بازی اوراسپن گیند بازی کوچ بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی گزشتہ کچھ ماہ میں خراب رہی ہے۔ ایشیا کپ اورورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد آسٹریلیا میں ٹیم نے 0-3 سے ٹسٹ سیریزگنوائی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹیم 0-3 سے ٹی-20 سیریزہارگئی۔ حالانکہ شان مسعود کو ریڈ بال اورشاہین آفریدی کو وہائٹ بال کیپٹن بنایا گیا تھا، لیکن اس کا اثرٹیم پرنہیں نظرآیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

20 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

24 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

43 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago