قومی

Ram Mandir Pran Pratishtha: رام مندر کے گربھ گرہ سے رام للا کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی

Ram Mandir Pran Pratishtha: ایودھیا کے رام مندر میں، رام للا کی مورتی، بھگوان رام کے بچے کی شکل، گربھ گرہ میں رکھی گئی ہے۔ مورتی کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔ ابھی مورتی کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ 22 جنوری کو رام للا کی پران پرتشٹھا ہوگی۔ ایودھیا میں رام مندر میں بھگوان رام کے بال روپ رام للا کی مورتی گربھ گرہ میں رکھی گئی ہے۔ مورتی کی پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ ابھی مورتی پوشیدہ رکھی ہوئی ہے۔ 22 جنوری کو رام للا کی پران پرتشٹھا ہوگی۔

اس سے قبل بدھ (18 جنوری) کو وویک سرشتی ٹرسٹ سے ایک ٹرک میں رام للا کی مورتی کو رام مندرلایا گیا تھا۔ مورتی کو مندرکے احاطے کے اندر لے جانے کے لئے کرین کی مدد لی گئی۔ رام مندرمیں پران پرتشٹھا کے پہلے نیک رسومات جاری ہیں، جن کی شروعات منگل (16 جنوری) سے ہوئی تھی۔ یہ رسوم 21 جنوری تک جاری رہیں گی اور 22 جنوری کو تقریب کا اہم انعقاد ہوگا۔ واضح رہے کہ رام للا کی یہ مورتی کرناٹک کے میسور کے رہنے والے مشہورمجسمہ ساز، ارون یوگی راج نے بنایا ہے۔

رام للا کی مورتی داخل

رام مندرکی تعمیر کے لئے ذمہ دارشری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر نیاس کے مطابق، جمعرات (18 جنوری) کو ہی گربھ گرہ میں رام للا کی مورتی کا داخلہ کرایا گیا۔ ٹرسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرجمعرات کو ایک پوسٹ میں کہا، ”ایودھیا واقع رام مندرمیں آج دن میں 12:30 بجے کے بعد رام موری کا داخلہ ہوا۔ دوپر1:20 بجے یجمان کے ذریعہ مرکزی قرارداد کی منظوری کے بعد وید منتروں کی آواز سے ماحول گونج اٹھا۔ مورتی کے وسرجن تک کا کام جمعرات کو مکمل ہوگیا۔

رام مندرپرڈاک ٹکٹ جاری ہوا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (18 جنوری) کوایودھیا میں رام مندرپرایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اوردنیا بھرمیں جاری کردہ بھگوان رام پرڈاک ٹکٹوں کے مجموعہ پرمشتمل ایک کتاب جاری کی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا اس موقع پربھگوان شری رام پر دنیا بھرمیں جاری ڈاک ٹکٹوں سے متعلق کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ مجھے یقین ہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اوریہ کتاب آنے والی کئی نسلوں کورام جنم بھومی مندرکے تقدس کے اس مبارک موقع کی یاد دلاتی رہے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

20 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

32 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

50 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago