Aishwarya Sharma Pregnancy Rumours: گزشتہ دنوں ٹی وی کے مشہورسیریل ’گم ہے کسی کے پیارمیں‘ اور’بگ باس 17‘ فیم ایشوریہ شرما سرخیوں میں تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ دراصل، اداکارہ اچانک سے سیٹ پربے ہوش ہوگئی تھیں، جس کے بعد سے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اب ایک دن بعد ایشوریہ شرما نے ان خبروں سے متعلق اپنی خاموشی توڑی ہے اوربتایا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
کیا حقیقت میں حاملہ ہیں ایشوریہ؟
ایشوریہ شرما کی بے ہوشی کی خبرسامنے آتے ہی لوگوں نے قیاس آرائی شروع کردی تھی کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ ایشوریہ شرما اوران کے شوہرنیل بھٹ ٹی وی کے مقبول اسٹارس ہیں۔ دونوں کی شادی کو ڈھائی سال ہوگیا ہے۔ ایسے میں فینس اس خبرسے متعلق ایکسائیٹیڈ ہوگئے اوریہ خبرپھیل گئی۔ اب اداکارہ کی پریگننسی پران کی ٹیم کا بیان سامنے آیا ہے۔
پریگننسی کی افواہوں کو کیا خارج
بگ باس 17 فیم ایشوریہ شرما کی ٹیم کی طرف سے جاری کئے بیان میں ان کے ماں بننے کی خبروں کو خارج کیا گیا ہے۔ ٹیم نے پریگننسی رومرس پرصفائی دیتے ہوئے کہا کہ ایشوریہ کی پریگننسی کی خبریں پوری طرح سے بے بنیاد ہیں اوران میں سچائی نہیں ہے۔ بلڈ پریشرلو ہونے کے سبب ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ یہی وجہ ہے کہ کلرس کے ہولی پروگرام کے دوران وہ بے ہوش ہوگئیں۔ فی الحال وہ اچھا محسوس کررہی ہیں۔ ایشوریہ کی ٹیم نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اپنی پرسنل لائف کے بارے میں مسلسل ایسی خبروں کو جان کربہت مایوسی ہوتی ہے۔ ایسی قیاس آرائیوں کوختم کردینا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…