آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اسدالدین اویسی نے مہاراشٹرکے چھترپتی سنبھاجی نگرمیں میڈیا کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتیازجلیل جلد ہی باضابطہ طورپریہ بھی اعلان کریں گے کہ مہاراشٹرمیں کون سا امیدوارمیدان میں اترے گا۔ اس طرح سے اویسی نے یہ اشارہ دیا کہ مہاراشٹرمیں ان کی پارٹی اورامیدواروں کا اعلان کرسکتی ہے۔ امتیازجلیل کو اورنگ آباد سے امیدواراعلان کیا جاچکا ہے۔ وہ 2019 میں اسی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے تھے۔
امت شاہ اور راج ٹھاکرے کی ملاقات پرکیا کہا؟
وہیں، راج ٹھاکرے اورامت شاہ کی ملاقات پراسدالدین اویسی نے کہا کہ مجھے کسی سے ملنے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تاہم مجھے یہاں ایک بات ضروریاد آئی کہ کچھ دن پہلے راج ٹھاکرے نے اسے ایل ای ڈی اسکرین پرویڈیوکے طورپرڈالا تھا۔ اس لئے مجھے نہیں معلوم کہ وہ تصویراب ختم ہوگئی ہے یا نہیں۔
امتیاز جلیل پھر جیتیں گے، اویسی کا دعویٰ
اسدالدین اویسی نے بھروسہ جتایا کہ امتیازجلیل ایک بارپھراورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پرکاش امبیڈکرسے ہماری ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اورامتیاز جلیل پارٹی کے کچھ عہدیداران کے ساتھ مل کرپارٹی کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں۔
الیکٹورل بانڈ پر کیا کہا؟
الیکٹورل بانڈ پرانہوں نے کہا، سبھی پارٹیوں کو کروڑوں روپئے ملے، لیکن ہمیں ایک بھی روپیہ نہیں ملا۔ کہا جاتا ہے کہ آپ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔ پھر بھی وزیراعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ میں نہ کھاوں گا، نہ کھانے دوں گا۔ سب سے زیادہ بجلی بانڈ حیدرآباد میں خریدے جاتے ہیں، لیکن ہم حیدرآباد سے ہیں اور ہم بھی بھوکے مر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں لوک سبھا کی 48 سیٹیں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے بہار کی کشن گنج سیٹ پر بھی اپنا امیدوار اتار چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)…